Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
381 - 531
بے خوف خلیفہ:
(7271)…حضرتِ سیِّدُنا اَرْطَاَہ بن مُنْذِررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی خدمت میں عرض کی گئی:آپ محافظ رکھ لیں اورکھانے پینے کے مُعاملے میں احتیاط برتیں کیونکہ گزشتہ خُلَفابھی ایسا ہی کرتے تھے،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےدعاکی:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! تیرے علم کے مطابق اگر میں  قیامت کے علاوہ کسی اورچیز کاخوف رکھوں تومجھے خوف سےامن  نہ دے۔ 
(7272)…حضرتِ سیِّدُناعَمْروبن مُہاجِرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:اگرتم  مجھےحق سےپھر تےدیکھوتومیراگریبان پکڑکرجھنجوڑ دینا اورکہنا:عُمَر!یہ کیاکررہے ہو۔
حاجیوں کے نام خط:
(7273)…حضرتِ سیِّدُناجَعْوَنہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےحاجیوں کو خط لکھا:امابعد!میں اللہعَزَّ  وَجَلَّکوگواہ  بناتاہوں اوراس محترم مہینے،محترم شہراور یومِ حج کے موقع پر اس کے حضور برأت کا اظہار کرتا ہوں۔میں تم  پر ظلم و زیادتی  کرنے والوں کے ظلم وزیادتی سے بَری ہوں کہ میں اس کا حکم دوں یا اس پر راضی ہوں یا اس کا قصد کروں،البتہ یہ ممکن  ہے کہ مجھ سے بھول ہو جائے یا  بےارادہ کوئی مُعامَلہ مجھ سے پوشیدہ رہ جائےمگر مجھے امید ہے کہ  جب میری کوشش اور خیر خواہی کو جان لیا جائے گا تو اس مُعامَلے میں مجھ سے درگزر کرکے مُعاف کر دیا  جائے گا۔خبردار! میرے پیچھے کسی پرظلم کی اجازت نہیں،میں ہرمظلوم سےظلم دورکرنےکاذریعہ ہوں۔میرےگورنراگرحق سےاِعراض کریں اورقرآن و سنت  پرعمل نہ کریں توتم پر ان کی اطاعت واجب نہیں اورمیں نےان کامعاملہ تمہیں سونپ دیااورجب تک وہ حق کی طرف رجوع نہ کریں وہ قابلِ مَذمَّت ہیں۔خبردار!دولت تمہارے مال داروں کے اردگرد  نہ رہے،محصول  میں  فقرا پر کسی کوترجیح  نہ دی جائے۔سنو!  کوئی شخص ایسا کام کر دے جس کے ذریعے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس دین کے کسی خاص یا عام معاملے کو بہتر فرمائے تو اسےاُس کی   بھلائی کی نیت کے مطابق اورحسْبِ مَشَقَّت 200سے300دیناردیئے جائیں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسےشخص  پررَحم فرمائے جسے وہ سفر