Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
38 - 531
وَحْدَهٗ لَا شَرِيکَ لَهٗ اَللّٰهُمَّ اِنِّی اَسْاَلُكَ خَيْرَ هٰذَا الْيَوْمِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهٗ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هٰذَا الْيَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهٗ اَللّٰهُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْكِبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ  یعنی ہم نے اور ساری مخلوق نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے صبح کی اور تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں،  وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں تجھ سے اِس دن اور آئندہ آنے والے دنوں کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اِس دن کے شر اور آئندہ آنے والے دنوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں سُستی، تکبر اور عذابِ قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔(1)
(6203)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بیان کیا کہ نبیوں کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان رحمت نشان ہے: ”جس نے کسی دن روزہ رکھا اور اس دن کوئی گناہ نہ کیا تو اس کے لئے10نیکیاں لکھی جائیں گی۔“(2)
شیطان کو کنکری مارنے کا اَجر:
 (6204)…حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے رمیٔ جمار(یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے)کے بارے میں سوال کیا:”اس میں کیا(اجر) ہے؟“آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جس چیز کی تجھے سب سے زیادہ حاجت  ہوگی اسے تو اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ کے پاس پائے گا۔“(3)
(6205)…حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بیان کیاکہ ہم حضور نبیِّ کریم، رؤوف رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سفر پر تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا:”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا رسول ہوں۔ جو بھی ان دوباتوں (یعنی توحید ورسالت) پر یقین رکھتے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سےملاقات کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔“(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر مالم یعمل،ص۱۴۵۸،حدیث:۲۷۲۳
	معجم کبیر،۲/ ۲۴،حدیث:۱۱۷۰
2…معجم اوسط،۵/ ۳۳۲،حدیث:۷۵۰۲
3…معجم  کبیر،۱۲/ ۳۰۶،حدیث:۱۳۴۷۹
4…مسلم،کتاب الایمان،باب الدليل على أن من مات على التوحيد…الخ،ص۳۵،حدیث:۲۷