Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
375 - 531
منتقل ہونا ہے۔
غافل دل کی دعاقبول نہیں ہوتی:
(7250)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن وَلیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدکابیان ہے کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز ایک ایسےشخص  کےپاس  سےگزرےجوکنکرہاتھ میں لئے کھیلتےہوئےیہ دعاکررہاتھا:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!حور عِین سےمیرانکاح کردے۔آپ نےاس کی طرف متوجہ ہوکرفرمایا:تمہارےدعاکرنے کاانداز کتنا بُرا ہے،تم  کنکر پھینک کراِخلاص و للہیت کے ساتھ دعا کیوں نہیں کرتے۔
دل سےجوبات نکلتی ہےاثررکھتی ہے:
(7251)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:جونصیحت دل سےنکلے وہی فائدہ دیتی ہے۔
(7252)…حضرتِ سیِّدُنا بِشْربن مُعاذرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہقریش کے ایک مُعَمَّرشخص سےنقل کرتے ہیں  کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:اےچھپ کرگناہ کرنےوالو!یادرکھواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں ایک  رسواکرنے والاسوال ہونا ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرماتاہے:
فَوَرَبِّکَ لَنَسْـَٔلَنَّہُمْ اَجْمَعِیۡنَ ﴿ۙ۹۲﴾عَمَّا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿ٙ۹۳﴾ (پ۱۴،الحجر:۹۳)	
ترجمۂ کنز الایمان: تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گےجو کچھ وہ کرتے تھے۔
خلیفہ سلیمان کو نصیحت:
(54-7253)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہ بن شَوْذَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ خلیفہ سلیمان بن عبْدُالملک اورحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اکھٹےحج کیا۔خلیفہ جب  طائف  کی جانب روانہ ہونے لگاتواسے  شدید گرج و چمک کاسامناکرنا پڑا یہ دیکھ کر  وہ  گھبراگیااور اس  نے حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسےکہا:اےابوحفص!تم دیکھ رہےہویہ کیاہورہا؟آپ نےفرمایا:یہ تورحمت  برسنے کا  وقت ہے سوچواس وقت کیاحال ہوگاجب  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا عذاب  نازل  ہوگا۔