Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
374 - 531
 میرا حکم ہے  کہ تم  ان کی زمینوں کو آباد کرو،نہ توبنجر زمین کوآباد زمین پر اور نہ ہی آباد زمین کوبنجر پر ترجیح دو۔ میں نےتمہیں  اس چیزکاحاکم  بنایاہے جس کا مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حاکم بنایا ہے۔
اہلِ خُناصِرہ کو نصیحت بھرا خطاب:
(7245)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن بکربن حبیب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُجِیْببیان کرتےہیں کہ ایک شخص نے مجھےبتایا کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےخُنَاصِرہ کے لوگوں سے خطاب کرتے  ہوئے فرمایا:اے لوگو!تمہیں بےکار پیدانہیں کیاگیا اور نہ تمہیں آزاد چھوڑاگیا۔بے شک  تمہارے حساب وکتاب کاایک وقت مقرر ہےجس میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّتمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔رحمَتِ الٰہی ہرچیز کوگھیرے ہوئےہےجورحمت سے دورہواوہ ناکام و نامراداوراس جنت سےمحروم ہواجس کےاِحاطے میں آسمان وزمین آجائیں۔یادرکھو!کل بروز ِقیامت  اَمان اسی کےلئے  ہوگاجو خوفِ خدارکھنے والاہوگا،جس نےفانی کوباقی کےعوض،قلیل(دنیاوی سازوسامان)کوکثیر(اُخروی نعمتوں)کےبدلےاورخوف کوامن کے بدلے بیچ دیا۔کیا تمہیں یہ بات معلوم نہیں کہ تمہارےآباء واجداددنیاسےجاچکےاورتمہاری جگہ بھی تمہاری اولاد آجائے گی اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا حتّٰی کہ تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی طرف لوٹا دیا جائےگا۔
خلیفَۂ وقت کی عاجزی:
(7246)…حضرتِ سیِّدُنا مُفَضَّل  بن یونُسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابیان ہے کہ ایک شخص نے حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز سےپوچھا:اےامیرالمؤمنین!آپ نےصبح کیسی کی؟فرمایا:اس حال میں کہ سُست، پیٹ  بھرا،خطاؤں میں  لت  پت  اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے امیدیں  لگائے ہوئے ہوں۔
(7247)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپناہاتھ پیٹ پرمارتےہوئےفرمایا:میراپیٹ ربّ تعالیٰ کی عبادت میں سستی کرتا،گناہوں اورخطاؤں میں  مشغول  رہتاہے ،نیک اعمال کئےبغیراللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے نیکوکاروں کےدرجات  کی تمناکرتا ہے۔
(-497248)…حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:تم  ہمیشگی کےلئےپیداکئےگئےہوبس  تمہیں ایک  گھر سے دوسرے  گھر کی طرف