Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
372 - 531
پر بھروسا کرنے والے ہوں گے۔بے شک مددِ الٰہی بندے کی نیت کے مطابق ہوتی ہے، بندے کی نیت کامل  ہوگی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مددبھی کامل  ہو گی اوراگر نیت میں کمی ہوگی تو اسی قدرمددِ الٰہی میں بھی کمی ہوگی ۔اگر تم بر وز ِقیامت  بارگاہِ الٰہی میں اس حال میں آنے کی طاقت رکھتے ہو کہ  تمہارے خلاف کوئی ظلم کا دعویدار نہ ہو اور تم سے پہلے والےحکمراں تمہارے پیروکاروں کی کمی کے باوجودتم پر رشک کرتے ہوں اورتم ان کے پیروکاروں کی کثرت کےبا وُجودبھی ان پر رشک نہ کر رہے ہوتو ایسا ہی کرنا ۔بے شک بُرائی سے بچنے کی طاقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔تم سے پہلے گزرے لوگوں  نے اپنی آنکھوں سے موت کو دیکھ لیا  اور جس سے یہ راہِ فرار اختیار کرتے تھے اسی موت نےانہیں دبوچ لیا۔ان کےپیٹ جوبھرتےہی نہیں تھے پھٹ گئے، ان کی آنکھیں جو دُنیاوی لذتوں سے کبھی سیرنہ ہوتی تھیں بہہ نکلیں اور ان کی گردنیں جونرم وگُداز بستروں پر تکیوں کی عادی تھیں مٹی میں مل گئیں۔ان کے جسم مٹی کےٹیلوں کے نیچےزمین کے اندرگل سڑگئے،اگر انہیں بہت ساری خوشبوئیں لگا کر کسی غریب ومسکین کےقریب رکھ دیا جائے تو وہ بھی ان کی بد بو سے اذیت محسوس کرےاوراتنی  خوشبوئیں مَلنےکا کوئی فائدہ نہ ہو۔ہماللہعَزَّ  وَجَلَّکے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ہے۔
	اے عُمَر! واقعی تمہیں اس امت کا بہت بڑااورپُر خَطَر مُعاملہ درپیش ہے،جہاں تک اَہْلِ عراق کاتعلق ہےان کادرجہ تمہارےیہاں اس شخص کی طرح ہو ناچاہئےجس کے آپ محتاج ہوں نہ اس سےبےپروا۔ بے شک ان پر ظالِم حکمران مُسَلَّط  رہے جنہوں نے  مال بٹورا اور خون بہایا۔تم جسے بھی اپنا نائب بناؤگے کیا اسے اس بات کا اختیار دے دو گے کہ وہ لوگوں سے ظالمانہ ٹیکس وصول کرے، تَعَصُّب وظلم سے کام لے، مسلمانوں کو مہنگا بیچنے کے لئے ذخیرہ اندوزی کرے اورناحق خون بہائے؟
	اےعُمَر!اس مُعاملےمیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرنااور یادرکھنا کہ اگر اس معاملےمیں جَری ہوئےتوبروزِ قیامت تمہیں ذلیل ورُسواکرکےلایاجائےگااوراگرتم نےمیری بات پراچھی طرح عمل کیاتوتم اس سےروحانی وجسمانی  راحت محسوس کرو گے۔  
	تم نےمجھےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن خَطّابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےلکھےہوئےخطوط،ان کی سیرت، مسلمانوں اورذِمِّیوں کےبارےمیں ان کےکئےگئے  فیصلوں کوبھیجنے  کا کہا ہے۔یاد رکھو!امیرالمؤمنین حضرتِ