Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
37 - 531
 کُنۡتُ مَوۡلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوۡلَاہ یعنی جس کامیں مولاہوں اس کےعلی بھی مولاہیں۔“(1) سب کے سب کھڑے ہوکر کہنے لگے:”ہاں ہاں! ضرور۔“ایک شخص بیٹھا رہا تو آپ نے پوچھا:”تمہیں کھڑے ہونے سے کس نے روکا؟“اس نےجواب دیا:”اےامیرالمؤمنین!میں بوڑھاہوگیااوربھول گیاہوں۔“آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےبارگاہِ خداوندی میں دعا کی:”اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اگر اس نے خلافِ واقع بات کی ہو تو اسےآزمائش میں مبتلافرما۔“
	راوی کہتے ہیں: جب اس  شخص کی وفات ہوئی  تو ہم نے اس کی دونوں  آنکھوں کے درمیان سفید نشان دیکھا جو عمامے سے چھپتا نہ تھا۔
مسلمان کی خیرخواہی کا ثواب:
(6201)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا:”جس نے کسی کو دودھ والاجانور عاریۃً دیا یا مشک تحفہ میں دی اس کے لئے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہے۔“(2)یہ بھی ارشاد فرمایا:”بےشک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر درود بھیجتے ہیں۔“(3) جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نماز کے لئے  کھڑے ہوتے تو لوگوں کے کاندھوں اور سینوں کو ہاتھ لگاتے اور فرماتے: صف میں سیدھے ہو کر کھڑے ہو، آگے پیچھے کھڑے نہ ہو کہ کہیں  تمہارے دل جدا جدا نہ ہوجائیں۔“(4)مزید ارشاد فرمایا:”قرآن کو اپنی آوازں سے مزین کرو۔“(5)
	اس حدیث مبارکہ کو کثیر افراد نے حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مُصرِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت کیا ہے۔
صبح کی دعا:
(6202)…حضرتِ سیِّدُنا براء بن عازِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تمام نبیوں کے سروَر، سلطانِ بحر وبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صبح کے وقت یہ دعا کرتے:اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللهُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب،۵/ ۳۹۸،حدیث:۳۷۳۳عن زید بن ارقم
2…ترمذی،کتاب البر والصلة،باب ماجاء فی المنحة،۳/ ۳۸۵،حدیث:۱۹۶۴
3…ابو داود،کتاب الصلوة،باب تسوية الصفوف،۱/ ۲۶۵،حدیث:۶۶۴ 
4…مسلم، کتاب الصلوة، باب تسوية الصفوف واقامتھا،ص۲۳۰،حدیث:۴۳۲ عن ابی مسعود
5…نسائی،کتاب الافتتاح،باب تزیین القراٰن بالقنوت،ص۱۷۵،حدیث:۱۰۱۲