میں سہتے تھے اور جہنمی لوگ وہ لذت نہ پا سکیں گے جس سے وہ دنیا میں لطف اندوز ہوتے تھے ۔دنیا کی ہر چیز گویا کالعدم ہےاورتم صبح و شام مُردے کو بارگاہِ خداوندی میں لے کر جاتے ہو جس کی مراد ختم اور زندگی کی مدت پوری ہو چکی ہوتی ہے پھر تم اسے زمین کے گڑھےمیں دفن کردیتےہوجہاں بچھونا ہوتا ہے نہ تکیہ۔ اس کے دوست اَحباب اوردنیاوی سامان اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔مٹی اس کا ٹھکانا جبکہ حساب وکتاب کا اسے سامنا ہوتا ہےاور اپنے عمل کے بدلے وہ گِروی ہوتا ہے۔ جو کچھ اُس نے آگے بھیجاہوتا ہے اِس کی اُسے محتاجی ہوتی ہےاورجوچھوڑگیاوہ اس کےکسی کام کانہیں ہوتا،لہٰذاتم موت آنےاوردنیاچھوڑنےسےپہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرو۔خداعَزَّ وَجَلَّکی قسم!میں تمہیں نصیحت کررہاہوں حالانکہ تم میں سب سےزیادہ گناہ گار میں ہوں۔ میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ سےگناہوں کی بخشش چاہتااور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
دربان کیساہو؟
(7231)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یحییٰ غَسَّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز سلیمان بن عبْدُالملِک کو خارجیوں کےقتل سے منع کرتے اور انہیں قید کرنے کا مشورہ دیتے تھےحتّٰی کہ وہ توبہ کرلیں۔ایک بارسلیمان بن عبْدُالملک کےپاس کسی خارجی کو قتل کے لئے لایا گیا۔سلیمان نے اسے دیکھتے ہی کہا:اسے میری نظرسے دورکردو۔اُس خارجی نے کہا:اے فاسق اِبنِ فاسق!اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے ذلیل و رُسوا کرے۔سلیمان نے حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کو بلواکرخارجی سےکہا: تم نےکیاکہا ؟ اس نے کہا:میں نے تجھے فاسق بن فاسق کہا۔سلیمان نے حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزسےکہا:اےابوحَفْص!تم اس کے بارے میں کیا کہتے ہو؟آپ خاموش رہےتوسلیمان نے کہا: میں دیکھناچاہتاہوں کہ تم کیاکہتے ہو؟آپ نے کہا:میری رائے یہ ہے کہ جس طرح ا س نے آپ کو اور آپ کے والد کو بُرا بھلاکہا آپ بھی اسے کہہ لیں۔سلیمان نے کہا:بس اتنا؟اس کے بعدسلیمان نے اس کےقتل کاحکم جاری کیاتواسےقتل کردیاگیاپھرسلیمان چلاگیا۔حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نکلنے لگے توسلیمان کے دربان خالد بن رَیّان سے سامنا ہوا، اس نے کہا:اے ابوحَفْص خدا کی قسم! آپ کی رائے سن کر میں یہ توقُّع کر رہا تھا کہ خلیفہ مجھے آپ کےقتل کاحکم دےگا۔آپ نے پوچھا:تو کیا تم اس حکم پرعمل