Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
359 - 531
 جوانی وصحت کا خیال رکھنا اور اگر تم اس بات پر قدرت رکھتے ہو کہ تمہاری زبان اکثرو بیشتر حمدوثناکے ذریعے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےذکرمیں مشغول رہےتو ایسا ضرورکرنا کیونکہ تمہارےلئے سب سےاچھی بات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی حمد اور ذکر ہے اور تمہارے لئے سب سے  بہتر چیز جس کے ساتھ تم بُری بات کو دفع کرو وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد اور ذکر ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا کردہ نعمت کےمعاملے میں ہر گز دھوکے میں نہ پڑناکہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی وجہ سے تم اپنے باپ کی وہ تعریف بیان کرو جو اس  میں نہ ہو۔ یادرکھو!تمہارا باپ اپنے بھائیوں کےدرمیان اپنے والدکے نزدیک ایسا تھا کہ اس  پر بڑوں کو فضیلت دی جاتی تھی اور چھوٹوں کو اس سے زیادہ شفقت دی جاتی تھی۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّکاشکرہےکہ اس نےمجھےوالدکی جانب سےاچھانسب عطافرمایاجس پرمیں راضی ہوں۔ تمہاری اورتمہارےدیگربھائیوں کی پیدائش سےپہلےمیں اپنےکثیرالاَولادبھائیوں کویقینی طورپرخودسےافضل جانتاتھا۔میں جس گھر میں ہوں اس سےمیں تمہیں نہیں نکالوں گا۔پس جوجنت  میں رغبت رکھتااورجہنم سے بھاگتا تھا اسے آج بھی اسی  حالت پررہنا چاہیے۔توبہ قبول ہےاور گناہوں کی مغفرت ممکن ہے اس سے پہلے کہ موت آجائے،عمل کاوقت ختم ہوجائےاوراللہ عَزَّ  وَجَلَّجن واِنس کو اُس جگہ بدلہ دیدےجہاں فدیہ لیا جائے گا نہ عُذر قبول ہوگا بلکہ ایسی جگہ مَخْفِی اُمُورظاہرہوجائیں گے،سفارش باطل ہوجائے گی اور لوگ اپنے اعمال کابدلہ لےکرالگ الگ راہ ہوکراپنی منزلوں کی طرف  چل پڑیں گے۔جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کی اس دن اس کےلئے  خوشخبری ہے اورجس نے نافرمانی کی اس  کے لئے ہلاکت ہے۔اگراللہعَزَّ  وَجَلَّتمہیں مال کی آزمائش میں ڈالےتومیانہ روی اختیارکرنا،اس کےلئے عاجزی اختیارکرنا، مال میں اس کاحق ادا کرتے رہنااور مال داری وخوشحالی میں  وہ بات کہناجوایک  نیک بندے نےکہی:
ہٰذَا مِنۡ فَضْلِ رَبِّیۡ ۟ۖ لِیَبْلُوَنِیۡۤ ءَاَشْکُرُ اَمْ اَکْفُرُ (پ۱۹،النمل:۴۰)
ترجمۂ کنز الایمان:یہ میرےرب کےفضل سےہےتاکہ مجھےآزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری۔
	بڑے بول اورخودپسندی سےبچتے رہنااوراس  خیال سےبھی بچنا کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّنےتمہیں جوعطا کیا ہے وہ  تمہاری عظمت وکرامت اور لوگوں پر فضیلت کے سبب عطا کیا ہے۔اگر تم نے ایسا سوچا تو  ناشکرے ٹھہروگے اور(آخرت میں) محتاجوں میں شامل ہوجاؤ گےاورتمہارا شماران لوگوں میں ہوگاجنہوں نے مال کی وجہ سے