(7208)…حضرتِ سیِّدُناابوعَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےپاس حضرتِ سیِّدُنااُسامہ بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی(ضعیْفُ العُمر)صاحبزادی اپنی خادمہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تشریف لائیں ۔آپ کھڑے ہوئے اور ان کی طرف بڑھے پھر چادرپر سے ان کے ہاتھ کو پکڑا اور انہیں لاکر اپنی مَسْنَد پر بٹھایااورخودان کے سامنے بیٹھ گئے اوران کی ضرورتوں کوپورا فرمایا۔
چوری ڈکیتی والا شہر امن کا گَہوارہ:
(7209)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ غَسَّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتےہیں:مجھےحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےموصل شہر کاگورنر بنایا،میں وہاں گیااور میں نےدیکھا کہ چوری ڈکیتی کی واردتیں تمام شہروں سے زیادہ وہاں ہیں۔میں نےامیرالمؤمنین کوخط لکھ کرشہر کی حالت بتائی اورپوچھا:کیامیں لوگوں کو شک کی بناپرگرفتارکروں اورالزام کی بناپرسزادوں یاگواہوں کی بناپریہ سب کروں اورلوگوں میں رائج طریقہ اختیارکروں؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےجواباًلکھاکہ گواہوں کی بناپرفیصلہ کرواورسنت کےمطابق عمل کرو کیونکہ اگرحق ان کی اصلاح نہ کرےتوجان لیناکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکوبھی ان کی اصلاح منظور نہیں۔
حضرتِ سیِّدُنایحییٰ غَسَّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کہتےہیں:میں نےامیرالمؤمنین کی نصیحت پر عمل کیا چنانچہ جب موصل سے ذمہ داری پوری کرکے آنے لگا تو یہ ایک پُرامن شہر بن چکاتھا، چوری ڈکیتی نہ ہونے کے برابرتھی۔
گھروالوں کی محبوب ترین چیز:
(7210)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یحیی ٰغَسَّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتےہیں کہ حضرت جَعْوَنہ بن حارِث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کےپاس آئےتوامیرالمؤمنین نے ان سے کہا:جَعْوَنہ!میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں لہٰذا تو اس بات سے بچ کہ میں تجھ سے نفرت کروں ۔ کیا تم جانتےہو کہ تمہارے گھر والوں کو تمہاری کیا چیز محبوب ہے؟ عرض کی: جی ہاں!انہیں میری بہتری محبوب ہے۔ فرمایا: نہیں بلکہ وہ تمہاری سرداری کو پسند کرتے،تمہارے پیچھےکھاتےہیں اور اس کا بوجھ تمہاری پیٹھ پر رکھتے ہیں لہٰذاتم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرو اور انہیں پاکیزہ کھانا کھلاؤ۔
حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ غسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیمزید بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ایک رات امیرالمؤمنین