Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
343 - 531
نے کہا:میں نےان کےکفن پھاڑدیئے،بدن کھالئےاورآنکھیں  نکال لیں۔اس جیسی دیگرباتیں کہیں۔ جب میں واپس آنے لگاتو مٹی نے مجھے پیچھے سےپکارکر کہا:اےعُمَر!تم ایسے کفن کی تیاری کروجوبوسیدہ نہ ہو۔میں نے کہا:بوسیدہ نہ ہونے والا کفن کیا ہے؟اس نے کہا:خوفِ خدااورنیک اعمال۔
(7183)…حضرتِ سیِّدُناابوصالح شامیقُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے ایک بار یہ اشعار کہے:
اَنَا مَيِّتٌ وَّ عَزَّ مَنْ لَّا يَمُوتُ		قَدْ تَيَـقَّنْتُ اَنَّنِيْ سَاَمُوْتُ
لَيْسَ مُلْكٌ يُّزِيْلُهُ الْمَوْتُ مُلْكًا		اِنَّمَا الْمُلْكُ مُلْكُ مَنْ لَّا يَمُوْتُ
	ترجمہ:(۱)… مجھےموت آکررہےگی اورجسےموت نہیں آتی وہ سب پرغالب ذات ہے،مجھےیقین ہےکہ میں عنقریب  مرجاؤں گا۔(۲)…بادشاہت وہ نہیں ہے جسے موت  ختم کردے بادشاہت تو اس کی ہے جسے موت نہیں۔ 
دنیاوی لذت کو ختم کرنے والی:
(7184)…حضرتِ سیِّدُنامُفَضَّل بن یونُسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتےہیں:اس موت نے دنیاوالوں کی زندگی بے کیف کردی اوروہ جو چین اورآسودگی کی زندگی بسرکر رہے تھےموت کے فرشتے نے آکر ان کا سارا چین و راحت ختم کردیا۔جوموت سے نہیں ڈرتا اس کے لئے ہلاکت وحسرت ہے اورجوخوشحالی  میں بھی موت کو یادکرتاہے وہ اپنے  لئے ایسی بھلائی جمع کررہاہےجسے وہ دنیااوراہل دنیاکوچھوڑنے کےبعدپائے گا۔یہ فرمانےکےبعدآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپھوٹ پھوٹ  کررونےلگےحتّٰی  کہ تشریف لےگئے۔
(7185)…حضرتِ سیِّدُناجابربن نوحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اپنے  گھر کے کسی فردکومکتوب بھیجا:اگر تمہیں دن اوررات میں موت کو یادکرنے کا شعور حاصل ہوجائے تو تمہیں  ہر فانی چیزسے نفرت  اورہر باقی چیز سےمحبت ہوجائے گی۔ وَالسَّلَام
موت کی یاد:
(87-7186)…حضرتِ سیِّدُنا اَسماء بن عُبَیْدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعَنْبَسہ بن