سکتی ہےالبتہ میں اس کے ہر حق سےبَری ہوں۔“اس لئے وہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہسے نااُمید ہو کر رورہی ہیں۔
اہلیہ کو اختیار دے دیا:
(7173)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یحییٰ غَسَّانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتےہیں:میں اورحضرتِ سیِّدُناابن ابو زَکَرِیَّا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےدروازےکے پاس موجود تھےکہ ہم نے گھرسےرونے کی آواز سنی۔ ہم نے وجہ پوچھی توپتاچلاکہ امیرالمؤمنین نے اپنی اہلیہ کوساتھ رہنے یاوالد کےگھرچلےجانےکااختیاردیاہےاورکہاہے:ذمہ داریوں نےمجھےعورتوں کی طرف سےبےپرواکردیا ہے۔ ان باتوں کی وجہ سے ان کی اہلیہ رونے لگیں اور اہلیہ کو روتا دیکھ کر باندیاں بھی رونے لگیں۔
رات بھر خوف خُدا سے گریہ وزاری:
(7174)…حضرتِ سیِّدُنامُغِیرہ بن حکیمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْمبیان کرتےہیں:حضرت فاطمہ بنْتِ عبْدُالملکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَانےمجھ سےکہا:اے مغیرہ!ایسے لوگ تو ہوسکتے ہیں جو امیرالمؤمنین سے زیادہ نماز روزے والے ہوں لیکن میں نے ان سے زیادہ خوف خدارکھنےوالا کوئی نہیں دیکھا۔جب وہ گھر میں داخل ہوتےہیں تو جائےنمازپرآجاتےہیں اورنیندکےغَلَبَہ تک روتےاوردعاکرتےرہتےہیں اورجب بیدارہوتےہیں توپھر روتے ہوئےدعا میں مشغول ہوجاتے،ساری رات یوں ہی گزار دیتے ہیں۔
(7175)…حضرتِ سیِّدُناولیدبن ابوسائبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےچہرے سےزیادہ کسی کےچہرےپرخوفِ خدایاخشوع وخضوع کے آثار نہیں دیکھے۔
جانورکے حق کا خیال:
(7176)…حضرتِ سیِّدُناابوعثمان ثَقَفِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کاایک غلام تھاجو خچر پرمزدوری کرکےروزانہ ایک درہم مزدوری لاتا تھا۔ایک دن دو درہم لے کرآیا توامیرالمؤمنین نے پوچھا:یہ کہاں سے؟اس نے کہا: آج منڈی اچھی تھی۔ آپ نے فرمایا: منڈی اچھی