زائدبالوں کی صفائی کی۔ایک بارمیں امیرالمؤمنین کی اہلیہ کےپاس گیاتوانہوں نے(روزانہ کی طرح)مجھےکھانے میں مسورکی دال دی۔میں نےکہا:روزمسورکی دال کیوں؟انہوں نےفرمایا:بیٹا!تمہارےآقاامیرالمؤمنین کی بھی یہی خوراک ہے۔
انگورکھانے کی خواہش:
(7170)…حضرتِ سیِّدُناعون بن مُعْتَمِررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابیان ہے کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزاپنی زوجہ کےپاس آئےاورفرمایااے فاطمہ!میں انگورخریدناچاہتا ہوں کیا تمہارے پاس ایک درہم ہے؟انہوں نے کہا:نہیں۔پوچھا:”نُمِیّہ“(1)ہے؟کہا:نہیں۔پھرکہنےلگیں:آپ امیرالمؤمنین ہیں،کیاآپ ایک درہم یانُمِیّہ کےبھی مالک نہیں ہیں کہ انگورخریدسکیں؟فرمایا: ہمارا انگور نہ کھانا بروزِقیامت جہنمی طوق پہننے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
(7171)…حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن نافع قُرَشیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ بنْتِ عبْدُالملک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا سے پوچھا:کیاآپ مجھے حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کے بارے میں کچھ بتائیں گی؟انہوں نے فرمایا:جب سےوہ خلیفہ بنے مجھے نہیں یاد کہ انہوں نے کبھی جنابت یااِحْتِلام کی وجہ سے غسل کیاہو حتّٰی کہ وصال فرماگئے۔
باندیوں کو اختیار دے دیا:
(7172)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کےغلام حضرتِ سیِّدُناسَہل بن صَدَقہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہے کہ مجھےامیرالمؤمنین کے گھر کے ایک خاص فردنےیہ بتایاکہ جب حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکوخلافت کی ذمہ داری سونپی گئی تو لوگوں نےگھرکےاندرسے بلند آواز سے رونےکی آوازیں سنیں۔دریافت کرنےپرمعلوم ہواکہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اپنی باندیوں کو اختیار دیا ہےاور کہاہے :”مجھے ایسامعاملہ سپردکر دیا گیا ہے جس نے مجھے تم سے بے پروا کر دیا ہےلہٰذاجو آزاد ہوناچاہتی ہے میں اسے آزا دکرتاہوں اور جو میرے ساتھ رہنا چاہتی ہےوہ میرے ساتھ رہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…رانگ یا تانبے سے بنا ہوا قدیم سکہ جودرہم کے چَھٹے حصہ کے برابر ہوتا ہے۔