عَلَیْہ میلی قمیص پہنے ہوئےتھےجس کاگریبان بھی پھٹ چکاتھامیں نے فاطمہ سےکہا:اگرتم ان کی قمیص تبدیل کردوتواچھاہے۔وہ خاموش رہی،میں نےدوبارہ کہاحتّٰی کہ جب غصے میں کہاتو فاطمہ کہنےلگی:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!ان کے پاس اس کے سوا کوئی اور قمیص نہیں ہے۔
(7167)…حضرتِ سیِّدُناعُمارہ بن ابوحَفْصہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبد العزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکی عیادت کےلئےحاضرہوااس وقت آپ ایک قمیص پہنےہوئے تھے جو میلی تھی اور اس کا گریبان بھی پھٹا ہوا تھا۔مَسْلَمہ بن عبدالملک ان کے پاس آئے اور اپنی بہن اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زوجہ فاطمہ بنْتِ عبدالملک سےکہنےلگے:میرےپاس ان کی کوئی قمیص لاؤتاکہ ہم انہیں پہنائیں کیونکہ لوگ ان کے پاس عیادت کے لئے آرہے ہیں۔ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزنےفرمایا:اےمسلمہ!انہیں چھوڑدو،جو کپڑے تم دیکھ رہے ہو کوئی صبح یا شام امیرالمؤمنین پر ان کے سوا دوسرے کپڑوں میں نہیں گزرتی ۔
بغیرعوض قبرکی جگہ بھی قبول نہ کی:
(7168)…حضرتِ سیِّدُناسُلَیْمان بن داؤدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےاپنےبیٹوں سےفرمایا:خزانچی پرتہمت مت لگاناکیونکہ میں نےصرف 21 دینارچھوڑے ہیں جس میں دیرِ سَمْعان میں رہنےوالےلوگوں کے گھروں کا کرایہ،زمین میں موجودان کی کھیتی اورقبر کی قیمت شامل ہےکیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اس جگہ کو اپنے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
(7169)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےغلام ابواُمَیَّہ خَصِی کابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبْدُالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نےمجھےدودیناردیئےاوردیر ِسَمْعان والوں کی طرف یہ پیغام دے کر بھیجاکہ اگر تم مجھے میری قبر کی جگہ بیچتے ہوتو ٹھیک ہے ورنہ میں کسی اورسے رابطہ کروں۔انہوں نے جواب دیا:اگرہمیں اُن کا کسی اور سے رابطہ کرنا پسند ہوتا تو ہم یہ دینار قبول نہ کرتے ۔
خلیفَۂ وقت کی خوراک:
اسی غلام کابیان ہے کہ ایک بار میں امیرالمؤمنین کے ساتھ حَمّام گیا انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنا جسم ملااور