Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
334 - 531
خلیفَۂ راشد کی آمدنی:
(7163)…حضرتِ سیِّدُناعبدالعزیزبن عُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:خلیفہ ابوجعفر نےمجھ سے پوچھا:خلیفہ بننے سے قبل تمہارے والدحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی آمدنی کتنی تھی؟ میں نے کہا:40ہزاردینار۔پوچھا:وصال کےوقت آمدنی کتنی تھی؟میں نےکہا:400دیناراوراگر وہ مزیدکچھ دن رہتے تواس سے بھی کم ہوجاتی۔
(7164)…حضرتِ سیِّدُناہِشام بن یحییٰ غَسَّانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعبدالعزیز بن عُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتےہیں:خلیفہ ابوجعفرنے مجھے بلوایااورپوچھا:تمہارےوالدکوجب خلافت کی ذمہ داری سونپی گئی توان  کی آمدنی کتنی تھی؟میں نے کہا:50 ہزاردینار۔پوچھا:وصال کےوقت کتنی تھی؟میں نےکہا:کمی کرتے رہےحتّٰی کہ 200دینارہوگئی تھی،اگرمزیدکچھ دن رہتےتواورکم  ہوجاتی(1)۔
زاہدانہ زندگی:
(7165)…مَسْلَمہ بن عبدالملک کہتےہیں:میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی عیادت کےلئےگیاتوانہیں  میلی قمیص زیْبِ تن کئےدیکھ کر(اپنی  بہن) فاطمہ بنْتِ عبدالملک سےکہا:اے فاطمہ!امیرالمؤمنین کی قمیص دھودو۔بہن نے کہا:اِنْ شَاءَاللہمیں دھودوں گی۔جب دوبارہ حاضرہواتوآپ اسی میلی قمیص میں تھے۔میں نے فاطمہ  سے کہا:کیامیں نے تمہیں  امیرالمؤمنین کی قمیص دھونے کانہیں کہا تھا؟لوگ ان کی عیادت کے لئےآتےہیں۔میری بہن نے جواب دیا:بخدا!ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اورقمیص نہیں ہے(جسےپہن لیں)۔
(7166)…مَسْلَمہ بن عبدالملک کہتےہیں:جس دن امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کاانتقال ہوا اُس روز میں ان کےپاس گیا۔میری  بہن فاطمہ بنْتِ  عبدالملک ان کے سرہانے بیٹھی تھی، وہ مجھے دیکھ کروہاں سے اٹھی اوران کے پاؤں کے پاس  بیٹھ گئی،میں ان کے سرہانےبیٹھ گیا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ایک روایت میں400اورایک میں200کاذکرہےاس میں تواتفاق ہےکہ حضرت سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزآمدنی میں کمی کرتےرہےلیکن مقدارمیں اختلاف ہےدونوں میں سےایک درست ہے۔