Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
333 - 531
مُسَیّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےہم سےمقامِ عَرَفات میں فرمایا:( زیادہ محبوب)خُلَفاتین ہیں۔میں نے پوچھا:کون کون؟فرمایا:حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق،حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق اورعُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم۔میں نے  کہا:دوکوتو میں جانتا ہوں مگر یہ تیسرےعُمَرکون ہیں؟ارشادفرمایا:اگرتمہاری عُمْر درازہوئی توانہیں دیکھوگےاوراگرانتقال  کرگئےتووہ تمہارے بعد ہوں گے۔
ہدایت یافتہ امام:
(7159)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُنامحمدبن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن سےانگوری شیرہ کےمتعلق پوچھاگیاتوآپ نےفرمایا:ہدایت یافتہ امام یعنی حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز نے اس  کے استعمال سے منع فرمایاہے ۔
(7160)…حضرتِ سیِّدُناحسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَامکے علاوہ کوئی مہدی ہوتاتووہ حضرتِ سیِّدُنا عُمَربن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز ہوتے۔(1)
زاہدتو سیِّدُناعمر بن عبد العزیز عَلَیْہِ الرَّحْمَہہیں:
(7161)…حضرتِ سیِّدُنا  مالک بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:لوگ مالک بن دینارکوزاہدکہتے  ہیں۔  سنو!زاہدتوحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزہیں کہ جن کے پاس  دنیاچل کرآئی مگر انہوں نے اسے ٹھکرادیا۔
(7162)…حضرتِ سیِّدُناابویونُس بن ابوشبیب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُجِیْبفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن عبد العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز(خلافت سے قبل)طواف کررہے تھے،میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ان کےاِزار باندھنے کی جگہ پیٹ کی سَلْوَٹوں میں غائب تھی(یعنی کافی صحت مندتھے)،جب خلیفہ  بنے تو(اتنےکمزورہوگئےکہ)میں ان کی پسلیاں چھوئے بغیرگِن سکتا تھا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مُفَسِّرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں:لَامَھْدِی اِلَّاعِیْسٰی(یعنی حضرت عیسٰی بن مریم عَلَیْہِمَا السَّلَامکےسوا مہدی کوئی نہیں) نہایت ہی ضعیف بلکہ موضوع حدیث(روایت)ہے اوراگروہ حدیث ہے،صحیح بھی ہو تب بھی وہاں مہدی سے مراد ہدایت یافتہ معصوم (سیِّدُناعیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام)ہے نہ کہ امام مہدی۔ (مراٰۃ  المناجیح، ۷/ ۲۷۴،ملتقطًا)