Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
330 - 531
سیِّدُنا خضر عَلَیْہِ السَّلَامکی بشارت:
(7151)…حضرتِ سیِّدُنا رَباح بن عُبَیْدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن عبد العزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز ایک بوڑھےشخص کو اپنے ہاتھ کاسہارا دیئےنماز کےلئے نکلے۔میں نے دل میں کہا: یہ  بوڑھے میاں سخت مِزاج معلوم ہوتےہیں۔جب آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنماز سے فارغ ہوئے تو میں آپ  کے پاس گیااورعرض کی:اےامیرالمؤمنین!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کابھلاکرے!وہ بوڑھےمیاں کون تھے جوآپ کے ہاتھ کا سہارالئے ہوئے تھے؟فرمایا:اے رَباح! کیا تم نے انہیں دیکھ لیا؟میں نے عرض کی:جی ہاں۔فرمایا:مجھےتم    نیک شخص معلوم ہوتےہووہ میرےبھائی حضرتِ سیِّدُناخضرعَلَیْہِ السَّلَامتھےجومجھےیہ بتانےآئےتھےکہ عنقریب اس اُمَّت کی باگ ڈور  میرے سپردکردی جائے گی اور میں اس امت میں عادِلانہ  و مُنْصِفانہ نظام نافذ  کروں گا۔
عقیدت مند راہب:
(7152)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن فَضالہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَربن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا ایک جزیرے میں کسی راہب کے ہاں اس کےعبادت خانےمیں ٹھہرے۔اُس راہب کو وہاں رہتے ہوئے ایک عرصہ گزر چکا تھااور اُسے آسمانی کُتُب کاعالِم کہا جاتا تھا۔ راہب کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ وہ کسی کے پاس گیا ہو مگر جب حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَر بن عبدالعزیزرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کو دیکھاتو ان کےپاس آیااورکہا:کیاتمہیں معلوم ہےکہ میں تمہارےپاس کیوں آیاہوں؟آپ نےفرمایا:نہیں۔ راہب نے کہا: تمہارے والد کی وجہ سے۔ بے شک ہم نےعادِل حکمرانوں  میں سے انہیں حُرمت والے مہینوں میں رجب کی جگہ پایاہے۔حضرتِ سیِّدُنامحمد بن فَضالہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ایوب بن سُویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاس کی وضاحت کرتےہوئےفرمایا:تین پےدرپےمہینوں یعنیذُوالْقَعْدَہ،ذُوالْحِجَّہ، مُحَرَّمُ الْحَرَام  سےمرادحضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق،حضرتِ سیِّدُناعُمَر اورحضرتِ سیِّدُناعثمانرَضِیَ اللہُ عَنْہُم ہیں  جبکہ رجب ان مہینوں سےمنفرد(الگ)ہےجس سےمرادحضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز ہیں۔
بھیڑیئے اور بکریاں ایک ساتھ:
(7153)…جَسْرنامی قَصّاب کابیان ہے کہ میں حضرتِ سیِّدُناعُمَربن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکےدورِ خلافت