Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
327 - 531
حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:میں نے(خواب میں)دیکھاکہ ایک کَتبہ میرے تکیےکے نیچے سے نکلا میں اسے دیکھنے لگا،وہ ایک نور تھا جو ملک شام کی جانب  بلند ہو رہا تھا۔(1)
میت کےلئےدعا:
(7143)…حضرتِ سیِّدُناوا ثِلہ بن اَسقعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحضورنبی پاک،صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو(میت کےلئےیوں)دعاکرتے سنا:اَللّٰہُمَّ اِنَّ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جَوَارِکَ فَقِہٖ فِتْـنَۃَ الْقَبْرِوَعَذَابَ النَّارِاَنْتَ اَہْلُ الْوَفَاءِوَالْحَقِّ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُالرَّحِیْم یعنی اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!فلاں بن فلاں تیرے ذمہ اور  پناہ  میں ہے تُو اسے عذابِ قبر اورعذابِ جہَنَّم سے بچا،تو ہی  وفا اور حق والا ہے۔الٰہی! اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما،بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔(2)
’’کُلَّ یَوْمٍ ہُوَ فِیۡ شَاۡنٍ ‘‘کی تفسیر:
(7144)…حضرتِ سیِّدُناابودردا٫رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ حضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس آیتِ  مقدسہ:
کُلَّ یَوْمٍ ہُوَ فِیۡ شَاۡنٍ ﴿ۚ۲۹﴾ (پ۲۷،الرحمٰن:۲۹)	ترجمۂ کنز الایمان:اُسے ہر دن ایک کام ہے۔
	کی تفسیرمیں ارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی شان یہ ہےکہ گناہوں کو معاف فرماتا،مصیبتوں کودورکرتا، کسی  قوم کو بلندی عطافرماتااورکسی کورُسواکرتا ہے۔(3)
(7145)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورپُرنور،شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:بتوں کی پوجاسےممانعت کےبعدمیرےرب نےمجھےسب سےپہلےجسچیزسےمنع کرنےکاحکم فرمایاوہ شراب نوشی اورلوگوں سے جھگڑا کرنا ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،سعید  عن یونس بن میسرة بن حلبس،۱/ ۱۷۹،حدیث:۳۰۸
2…ابن ماجہ،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی الدعاء فی الصلاة علی الجنائزة،۲/ ۲۱۸،حدیث:۱۴۹۹
3…بخاری،کتاب التفسیر،باب سورة الرحمٰن، ۳/ ۳۴۳٠، قول مجاھد
4…معجم کبیر،۲۰/ ۸۳،حدیث:۱۵۷