Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
326 - 531
سیِّدُنایونس عَلَیْہِ السَّلَاماورقارون کی ملاقات:
(7139)…حضرتِ سیِّدُنایونُس بن مَیسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایُونُسعَلَیْہِ السَّلَاماورقارون کی ملاقات  ہوئی ۔یہ وہی قارون ہے جسےزمین میں دَھنسایاگیا تھا جبکہ حضرتِ سیِّدُنایونس عَلَیْہِ السَّلَامکوسمندرکی گہرائی میں داخل کیاگیاتھا۔قارون نےحضرتِ سیِّدُنایونسعَلَیْہِ السَّلَامسےکہا:اے  یونُس!تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کروپہلےقدم میں ہی تم اِسے  پالوگے۔آپ نےفرمایا:تم نے  کیوں  نہ کی؟اس  نے کہا:میں  نےاپنےچچازادکی بارگاہ میں توبہ کی تھی۔
شیطان کامکروفریب:
(7140)…حضرتِ سیِّدُنایونُس بن مَیسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہ عَلَیْہِ السَّلَامنےارشادفرمایا:شیطان دنیاکےساتھ ہےاوراس کافریب مال کےذریعےہے۔شیطان خواہِشِ نفسانی کے وقت اسے مُزَیَّن اور شہوت کے وقت اس کی تکمیل کرتا ہے۔
سیِّدُنایُوْنُس  بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مروی احادیث
	آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےکئی صحابَۂ کرام سےاحادیت روایت کی ہیں۔چندکےاسمائےمُبارَکہ یہ ہیں: حضرت امیرمُعاوِیہ،حضرتعبداللہبن عَمْرو،حضرت وا ثِلہ بن اَسقع اورحضرت عبداللہبن بُسررَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ۔ تابعین کرام میں سےحضرت اُمِّ دَرْدَاء(صُغْرٰی)اورحضرت ابوادریس خَولانیرَحِمَہُمُ اللہسےروایات لی ہیں۔
بھلائی اوربُرائی:
(7141)…حضرتِ سیِّدُناامیرمُعاویہ بن سفیانرَضِیَ اللہُ عَنْہُمَاسےمروی ہےکہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اَلْخَیْرُعَادَۃٌ وَّالشَّرُّلَجَاجَۃٌیعنی بھلائی فطری عمل ہےجبکہ بُرائی ہٹ دھرمی ہے۔(1)
نورانی کَتْبَہ:
(7142)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہاللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب، 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابن ماجہ،المقدمة،باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم،۱/ ۱۴۴،حدیث:۲۲۱