Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
324 - 531
بہایا گیامٹھی بھرخون آڑےآجائے۔“(1)
	حضرتِ سیِّدُناجُنْدبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:میں نےیہ باتاللہ عَزَّ  وَجَلَّکےنبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےسنی ہےاورمیں کہتاہوں:میرےعلم کےمطابق قبرمیں سب سےپہلےانسان کاپیٹ بدبودارہوتاہے لہٰذا تم اپنے پیٹ  میں پاکیزہ چیز ہی داخل کرو۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُنایونُس  بن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُنایونُس بن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی شامی تابعین کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَاممیں سےہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوقیدکی حالت میں شہید کیاگیا۔
شہادت کی تمنا پوری ہوئی:
(7133)…حضرتِ سیِّدُنا ہَیثَم بن عمرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتےہیں:میں حضرتِ سیِّدُنایونُس بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا،آپ نابینا تھے،میں آپ کویہ دعاکرتےسنتا:”اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنَا الشَّهَادَةَ اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!مجھےشہاد ت نصیب فرما۔“چنانچہ132ہجری میں جب (عباسی سپہ سالار)عبداللہبن علی نے دِمَشق پر غلبہ حاصل کیاتوآپ کوشہیدکردیاگیا۔
اساتذہ چلےگئے:
(7134)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن مہاجرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَادِربیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنایُونُس بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفرماتے سناکہ میرے بھائی کہاں ہیں؟میرے دوست کہاں  ہیں؟اساتذہ چلے گئے، شاگرد رہ گئے،دینے والے  رُخصت ہوگئے،مانگنےوالے  بچ گئے۔
حکمت کیسےحاصل ہو؟
(7135)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن یزیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدبیان کرتےہیں  کہ حضرتِ سیِّدُنایُونُس بن مَیْسَرہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الاحکام،باب من شاق شق اللّٰہ علیہ،۴/ ۴۵۶،حدیث:۷۱۵۲،مفھومًا