Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
323 - 531
زُہدوقناعت کی تعلیم:
(7130)…حضرتِ سیِّدُناابودَرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ پیارےمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جس نےجسمانی صحت اورقلبی سکون کےساتھ صبح کی اوراس کے پاس دن بھر کی خوراک ہوتوگویااس کےلئےساری دنیاجمع کردی گئی۔(پھرحضرت سراقہ بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےارشاد فرمایا:) اےاِبْنِ جُعْشُم!دنیا سے تمہارے لئے یہی  کافی ہے جو تمہاری بھوک مٹائے اور تمہارا ستر چھپائے ۔اگر تمہارا گھر تمہیں چھپائے تو روٹی کاٹکڑا اور گھڑے کا پانی کافی ہے، اس کے علاوہ جوکچھ ہوگااس   کاحساب دیناہے۔(1)
(7131)…حضرتِ سیِّدُناابو دَردا٫رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:تم نےاپنے زمانے میں جو اپنے کام بَدلے ہیں جن سےتم بےخبرنہیں اگر وہ اچھےہوں تب توواہ واہ اور بُرے ہوں توہائے افسوس۔میں نےیہ بات تمہارے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنی  ہے۔(2)
نمازِفجر پڑھنے والا امانِ الٰہی میں ہے:
(7132)…حضرتِ سیِّدُناحسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں کہ صحابِیِ رسول حضرتِ سیِّدُناجُنْدَب بَجَلِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبصرہ تشریف لائے،کچھ دن قیام فرمایا،جب  واپس جانے  لگےتومیں500مردوں  کے ساتھ انہیں رُخصت  کرنے آیا۔ جب مقامِ”حِصْنُ المُکاتَب“تک پہنچے تو  لوگوں نےعرض کی:ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیےجوآپ نےرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےسنی ہو۔فرمایا:ہاں!میں نےسرورِ کائنات، شاہِ موجوداتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتےسنا:”فجرکی نمازاداکرنےوالااللہعَزَّ  وَجَلَّکی امان میں ہوتاہے لہٰذاتماللہ عَزَّ  وَجَلَّکاذِمّہ نہ توڑووہ تم سےاپنی اَمان کےبارےمیں کچھ مُواخَذہ نہ  فرمائے گا(3)اور ایساہرگز نہ ہو کہ تم میں سے کوئی جنت میں داخل ہونے کے قریب ہواور اس کے اور جنت کے درمیان کسی مسلمان کا ظلماً 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،ابراھیم بن ابی عبلة  عن ام الدرداء،۱/ ۳۶،حدیث:۲۲
2…مسندشامیین، ابراہیم بن ابی عبلہ عن ام درداء ،۱/ ۳۸، حدیث:۲۶
3…مسلم،کتاب المساجد،باب فضل صلاة العشاء والصبح فی جماعة،ص۳۲۹،حدیث:۶۵۷
	مسندامام احمد،مسند عبد اللّٰہ بن عمر،۲/ ۴۴۵،حدیث:۵۹۰۵