(7124)…حضرتِ سیِّدُنااَنَس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ جب پیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممدینہ منورہ تشریف لائے توصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں سب سے زیادہ سیاہ وسفید بالوں والے حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھےتوآپ نے بالوں کو مہندی اور وَسمہ سے خضاب کیا۔(1)
تقدیر پر ایمان:
(7125)…حضرتِ سیِّدُناعُبادہ بن صامِترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےاپنےبیٹےسےکہا:اےبیٹے!تم ایمان کی حقیقت تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے جب تک یہ نہ جان لو کہ جو تمہیں پہنچاوہ تم سے رُکنے والا نہ تھا اور جوتمہیں نہیں ملاوہ تمہیں پہنچنےوالا نہ تھا۔میں نےرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتےسنا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سب سےپہلےقلم کوپیدافرمایا(2)پھراسےلکھنےکاحکم فرمایا۔قلم نےعرض کی:کیالکھوں؟ارشادفرمایا:’’قیامت تک جو چیزیں ہوں گی سب کی تقدیریں لکھ۔“اےمیرے بیٹے! میں نےرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ بھی فرماتے سنا:جو اس کے سوا کسی اور عقیدے پر مَرا اُس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔(3)
لقمَۂ حرام کی نحوست:
(7126)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ باذنِ پروردگاردوعالَم کے مالک و مختارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جس نےکسی ظالِم کی مددکی تاکہ وہ اپنےباطل کے ذریعے حق کو دور کرےتووہاللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رَسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذِمّہ سے بَری ہے۔جس نے سودکاایک درہم کھایا وہ 33 بار زنا کرنے والے کی طرح ہے اور جس کاگوشت حرام سے پَلا وہ جہنم کی آگ کازیادہ حق دار ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… حضرت ابوبکرصدیق (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)نے پکا لال رنگ کا خضاب کیا جو مہندی اور تھوڑے وَسمہ سے حاصل ہوتا ہے اتنا وَسمہ شامل نہ کیا کہ سیاہ ہوجاوے کہ سیاہ خضاب مطلقًا(ہرطرح سے) ممنوع ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۶/ ۱۸۵)
2…اولیّت اضافی ہے یعنی عرش،پانی،ہوا اور لوح محفوظ کی پیدائش کے بعد جو چیز سب سے پہلے پیدا ہوئی وہ قلم ہے۔ مرقاۃ میں اس جگہ ہے کہ سب سے پہلے نورِمحمدی پیدا ہوا،وہاں اولیّتِ حقیقیہ مراد ہے۔(مراٰۃالمناجیح، ۱/ ۱۰۳)
3…ابو داود،کتاب السنة،باب الدلیل علی زیادةالایمان ونقصانہ،۴/ ۲۹۸،حدیث:۰ ۴۷۰
4…معجم اوسط،۲/ ۱۸۰،حدیث:۲۹۴۴