Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
32 - 531
پاخانہ کے سبب موزے نہ اتارے اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات کی اجازت ہے۔“(1) 
(6185)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کردیا جائے وہ شہید ہے۔(2)
غلاموں کے ساتھ خیرخواہی:
(6186)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکاخزانچی آپ کی خدمت میں حاضر ہواتوآپ نےاس سے پوچھا:”غلاموں کو خوراک دی؟“اس نے کہا:”نہیں۔“فرمایا:جاکر دو کیونکہ مصطفٰےجانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”یہی گناہ بہت ہے کہ تم کسی کے مالک ہوکر اس کی خوراک روکو۔“(3)
جنت میں جانے والے تین لوگ:
(6187)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جسے رمضان میں موت آجائے وہ جنت میں داخل ہوگا، جسے وقوف ِعَرَفہ کے دوران موت آجائے وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو صدقہ کرتے ہوئے مر جائے وہ جنت میں داخل ہوگا۔“(4)
(6188)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”مسلمان کو گالی دینافسق  اور اسے قتل کرنا کفر ہے(5)۔“(6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی ،ابواب الطھارة،باب ماجاء فی المسح علی الخفین للمسافر والمقیم ،۱/ ۱۵۳،حدیث:۹۶
	معجم کبیر،۸/ ۵۵،حدیث:۷۳۴۹، ۷۳۵۰
2…بخاری،کتاب المظالم والغضب،باب من قاتل دون مالہ،۲/ ۱۳۸،حدیث:۲۴۸۰عن عبداللّٰہ بن عمرو
3…مسلم،کتاب الزكاة،باب فضل النفقة علی العیال،ص۴۹۹،حدیث:۹۹۶
4…تعزية المسلم لابن عساكر،ثواب من مات من الغزاة…الخ،ص۶۹،حدیث:۹۴ بتغیر قلیل
5…کفر یابمعنی کفران نعمت یعنی ناشکری ہے،ایمان کامقابل یعنی بلاقصورمسلمان کو بُراکہنااوربلاقصوراس سےلڑنا بھڑنا ناشکری ہے یا کفا ر کا  سا کام ہے یا  اسے مسلمان ہونے کی وجہ سے مارنا  پیٹنا یا ناجائز  جنگ کو حلال سمجھ کر کرنا کفر و بے ایمانی ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،۶/ ۴۴۸)
6…بخاری،کتاب الادب،باب ما ینھی من السباب واللعن،۴/ ۱۱۱،حدیث:۶۰۴۴