Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
318 - 531
دےگااورجو کسی عورت سے اس لئےنکاح کرےتاکہ نگاہ کی حفاظت اورپاک دامنی حاصل ہویاصِلَہ رحمی کر سکےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مردکےلئےاُس عورت میں اورعورت کے لئے اس مرد میں برکت دےگا۔(1)
(7117)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم  بن ابوعَبْلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں:ایک مرتبہ میں نے حضرتِ سیِّدُناابواُبَیْ عبداللہ بن اُمِّ حَرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو نئے کپڑے پہنےدیکھا۔
روٹی کی عزت کرو:
(7118)…حضرتِ سیِّدُناابواُبَیْ عبداللہبن اُمِّ حَرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارے حبیب،حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اَکْرِمُوْاالْخُبْزَفَاِنَّ اللہَ سَخَّرَلَہٗ بَـرَکَاتِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضیعنی روٹی کااِحترام کروکیونکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّنےاس کےلئےآسمانوں وزمین کی برکتیں مُسَخَّر کیں۔(2)
سحری میں برکت ہے:
(7119)…حضرتِ سیِّدُناابواُمامہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےرحمَتِ عالَم،نُورِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویوں دعاکرتےسنا:”اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میری اُمَّت کی سحری میں برکت پیدافرما۔“اور فرمایا:”سحری کھاؤ اگرچہ  پانی کاایک گھونٹ  ہو،اگرچہ  کھجور کاٹکڑاہو،اگرچہ  منقّٰےکے چند دانے  ہوں کیونکہ فرشتے تمہارے  لئے رحمت کی دعاکرتے ہیں ۔‘‘(3)
(7120)…حضرتِ سیِّدُناوا ثِلہ بن اَسْقَعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنبی پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تم میں سےہرایکاللہعَزَّ  وَجَلَّسےاچھاگمان  رکھتےہوئےہی مرے۔(4)
سیِّدُناسلیمانعَلَیْہِ السَّلَامکی تین مقبول دعائیں:
(7121)…حضرتِ سیِّدُنارافع بن عُمَیْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم اوسط،۲/ ۱۸،حدیث:۲۳۴۲
2…مسندشامیین،ابراھیم بن ابی عبلة  عن ابی،۱/ ۳۲،حدیث:۱۵
3…مسندشامیین،ابراھیم بن ابی عبلة  عن ابی،۱/ ۳۲،حدیث:۱۶
4…مسلم،کتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها،باب الامر بحسن الظن باللہ تعالی،ص۱۵۳۸،حدیث:۲۸۷۷