تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میرےگھروالےبیمارہوئےتوحضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ دَرداء(صُغْرٰی)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا میرے لئے کھانا بناتی تھیں، جب گھر والے تندرست ہوگئےتو فرمایا:ہم تمہارے لئے اس لئے کھانا بناتے تھےکہ تمہارے گھر والے بیمارتھے ،اب تندرست ہوچکےہیں لہٰذا اب حاجت نہیں۔
سیِّدُنا ابراہیم بن ابو عَبْلہعَلَیْہِ الرَّحْمَہسے مروی احادیث
حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن ابوعبلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےکئی صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکازمانہ پایا۔حضرتِ سیِّدُنااَنس بن مالک، حضرتِ سیِّدُناابواُبَیْ عبداللہبن اُمّ حَرام اَنصاری،حضرتِ سیِّدُنا وا ثِلہ بن اَسْقَع،حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن بُسْراورحضرتِ سیِّدُنا ابواُمامہ کی زیارت کاشرف حاصل کیااورحضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامِت، حضرتِ سیِّدُناعُتبہ بن غَزوان،حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمْرعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےاحادیث روایت کی ہیں۔
اعضائے وضو کوتین بار دھونا سنت ہے:
(7115)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن ابوعَبْلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے پوچھا:آپ کس طرح وضوکرتےہیں؟فرمایا:تم میرےوضوکےمتعلق پوچھ رہے ہویہ نہیں پوچھ رہےکہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کس طرح وضو فرماتےتھے؟میں نے کہا: بتایئے۔ حضرتِ سیِّدُناانس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:میں نےرسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اعضائے وضوتین باردھوتےدیکھااورفرمایا:میرےربعَزَّ وَجَلَّنےمجھےاسی طرح وضوکرنےکاحکم ارشادفرمایاہے۔(1)
کون سا نکاح بابرکت ہے؟
(7116)…حضرتِ سیِّدُنااَنَسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتے سنا:جو کسی عورت سےاس کی عزت کےسبب نکاح کرےگااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی ذِلَّت میں زیادتی کرے گا اورجوکسی عورت سےاس کی دولت کی وجہ سے نکاح کرے گااللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی محتاجی ہی بڑھائے گااورجو کسی عورت سے اس کے حسب ونسب کےباعث نکاح کرے گااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی کمینگی بڑھا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم صغیر،۱/ ۳۲،حدیث:۷۶