(7105)…حضرتِ سیِّدُناصَفْوان بن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزید بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:جب کوئی قوم شراب نوشی میں مبتلاکردی جاتی ہےتووہ اللہعَزَّ وَجَلَّکی رحمت سےنکل جاتی ہےاوراللہ عَزَّ وَجَلَّ ان پرفضل وکرم نہیں فرماتا۔
سیِّدُنایزید بن مَیْسَرَہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے مروی اَحادیث
حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ دَرْداء صُغْرٰیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاسے احادیث روایت کرتے ہیں۔
(7106)…حضرتِ سیِّدُناابودَرْدَاءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ اللہعَزَّ وَجَلَّکےمحبوب،دانائےغیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:مَامِنْ شَیْءٍ اَثْقَلُ فِی الْمِیْزَانِ مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍیعنی میزانِ عمل میں حُسنِ اَخلاق سے بڑھ کروزنی کوئی شے نہیں ۔(1)
اُمَّتِ محمدیہ کی فضیلت:
(7107)…حضرتِ سیِّدُناابودَرْدَاءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےاللہعَزَّ وَجَلَّکےپیارےحبیب، حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوارشادفرماتےسنا:اللہعَزَّ وَجَلَّنےحضرتِ عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامسےارشادفرمایا: اےعیسٰی!میں تمہارے بعدایسی اُمَّت پیدا کرنے والا ہوں،جنہیں پسندیدہ چیزملے گی تومیری حمد کریں گے اورشکر بجا لائیں گے اور اگر ناپسندیدہ چیزپہنچے گی توطلَبِ ثواب کی نیت سےصبرکریں گے حالانکہ ان میں حلم وعلم نہ ہوگا۔حضرتِ عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی:اےمیرے ربّعَزَّ وَجَلَّ!حلم وعلم کےبغیر ان میں یہ خوبی کیسے ہوگی؟اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشادفرمایا :انہیں میں اپنےحلم و علم سے دوں گا(2)۔(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب البروالصلة،باب ماجاء فی حسن الخلق،۳/ ۴۰۴،حدیث:۲۰۱۰
2…(یعنی) قدرتی طورپرانہیں صبرو شکر نصیب ہوگا اورانہیں عِلمِ لَدُنِّی کی طرح علم و عقل بھی لَدُنِّی عطا فرمائی جائے گی۔
(مراٰۃ المناجیح،۲/ ۵۲۱،ملتقطاً)
3…مسندامام احمد،مسند القبائل،بقية حديث ابی الدرداء،۱۰/ ۴۳۰،حدیث:۲۷۶۱۵