Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
312 - 531
غافل رکھااورمجھےخلوت نشین ہونے سے روکے رکھا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مال  کوقوتِ گویائی عطافرمائی تواس نے کہا:مجھےکیوں بُرابھلاکہتاہے؟ تُوتو لوگوں کی نظروں میں حقیروکمترتھا میری وجہ سے تجھے لوگوں میں عزت ملی۔توبادشاہوں کےپاس  آتاجاتا تھاجبکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکےنیک بندےکسی کام کےلئےداخل ہوناچاہتےہیں تو داخل نہیں ہوپاتے،کیا توبادشاہوں کی بیٹیوں کوپیغامِ نکاح بھیج کران سےنکاح نہ کرتاتھا؟جبکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےنیک  بندے پیغامِ نکاح بھیجتے  ہیں توکوئی ان سےنکاح نہیں کرتا،کیاتونے مجھے ناجائزکاموں میں خرچ نہیں کیا؟حالانکہ میں نافرمان نہیں تھا،اگر تومجھےراہِ خدامیں خرچ کرتاتومیں تیری نافرمانی نہیں کرتا،آج مجھ سے زیادہ تُوملامت کاحق دار ہے۔اے انسان! میں اورتو  مٹی سے پیداکئے گئے ہیں،کچھ انسان مال کو  گناہوں میں خرچ کرتےہیں اورکچھ  نیکیوں میں۔پھرسیِّدُناملَکُ الموتعَلَیْہِ السَّلَامنےاس  کی روح قبض کرلی۔حضرتِ سیِّدُنا یزید بن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:واقعہ توان دونوں کاہےمگراس میں ہرایک کےلئےنصیحت ہے۔
(7099)…حضرتِ سیِّدُناصفوان بن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی تحریرمیں پایا:جسم میں کس قدرزیادہ شہوت ہےاوریہ شہوت بھڑکی ہوئی آگ کی طرح  ہے مگرپھربھی پاکیزہ وبلند کردار لوگ اس سے بچ جاتے ہیں ۔
غریب ومسکین عورت سے شادی:
(7100)…حضرتِ سیِّدُناابوراشدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےایک غریب ومسکین،صاحِبِ اولادبداخلاق عورت  سے شادی کی اوراس کی اولاد کاخرچہ بھی اُٹھایا۔
سائل کوخالی ہاتھ نہ لوٹاؤ:
(7101)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن جابرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرمایا کرتےتھے:جس نے سائل کوخالی ہاتھ لوٹایا گویا اس نے اسےقتل کیا۔
قرض خواہ سے اچھے طریقے سے مطالبہ:
(7102)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن حَرْبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناابوراشد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفرماتے سنا:حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جسےقرض دیاتھااس کے پاس مجھےبھیجا۔ میں اس سے