Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
309 - 531
دونوں  کی دعاقیامت تک مؤخرکرکےتمہیں اپنی بارگاہ  سےمعافی دےدوں۔
سیِّدُناعیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامکی حواریوں کونصیحت: 
(7093)…حضرتِ سیِّدُناراشدبن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد بیان کرتے ہیں حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَاماپنےحواریوں سےفرماتے:اگر تم راہِ خدا میں کبوتر کی طرح  نادان  ہوسکتے ہوتو ہوجاؤ۔“
	کہاجاتا ہے کہ کبوتری سے زیادہ کوئی نادان نہیں تم بآسانی گھونسلےسےاس کےبچےاٹھا کرذبح کرلیتے ہو لیکن وہ پھربھی وہیں انڈےدیتی ہے۔
رضائے الٰہی کے لئے آرام ترک کرنا:
(7094)…حضرتِ سیِّدُناصفوان بن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا یزید بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناایوبعَلَیْہِ السَّلَامنےایک مرتبہ بارگاہِ الٰہی میں عرض کی:اے رب ! تو نے مجھے  مال واولادکی صورت میں نعمتیں عطافرمائیں،آج تک میں نے کسی پر ظلم نہیں کیا جس کی شکایت لے کر وہ میرے دروازے  پرآیا ہواور یہ بات تو جانتا ہے اور تو یہ بھی جانتا ہےکہ جب میرے لئے  بستر بچھایاجاتا ہے تو میں اسے چھوڑ کر اپنے آپ سے کہتا ہوں:”تو بستر پر سونےکے لئے پیدانہیں ہوا۔“اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !یہ سب میں   صرف تیرا فضل   پانے کے لئے کرتاہوں ۔
آزمائش پر حمْدِ الٰہی:
(7095)…حضرتِ سیِّدُناصَفْوان بن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا یزید بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:جباللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کومال ودولت اور اہل وعیال   کی جُدائی سےآزمایاتواس وقت آپ کےپا س  ذِکراورحمدِالٰہی سے بڑھ کر کوئی عمدہ چیز باقی نہ رہی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام یوں حمدِالٰہی بجالائے:”اےتمام جہانوں کےربّ!میں تیری حمدکرتاہوں کہ  تونےمجھ پراحسان فرمایا، مجھے مال ودولت عطافرمایااوراولادسےنوازاجن کی محبت میرے دل کے ہر گوشے میں داخل ہوگئی تھی پھر یہ