Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
308 - 531
راہِ خدامیں عمدہ چیزصدقہ کرو:
(7089)…حضرتِ سیِّدُناشُرَیْح بن عُبَیْدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناابراہیمخَلِیْلُاللہعَلَیْہِ السَّلَامعام لوگوں اورمسکینوں کوفربہ بکریاں کھلاتےجبکہ  گھر والوں  کےلئےکمزورولاغربکری ذبح کرتے،گھروالوں نےپوچھا:آپ عام لوگوں اور مسکینوں کےلئےموٹی بکری  ذبح کرتےاورہمیں کمزورولاغربکری کھلاتےہیں؟توآپ نےارشادفرمایا:اگر میں ربعَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ سےبھلائی کواپنےحقیرمال کےذریعےتلاش کروں تومیرامال کتنابُراکہلائےگا۔
جیساکروگےویسابھروگے:
(7090)…حضرتِ سیِّدُناراشدبن ابوراشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدسےمروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامفرماتےہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّکی قسم!تم جس قدرعاجزی وانکساری اختیارکروگےاسی قدرتمہارارُتبہ بلندکیاجائےگا۔تم جتناکسی پررحم کروگےاتناتم پر رحم  کیاجائے گااورجس قدرتم لوگوں کی حاجات پوری کروگےاسی قدراللہعَزَّ  وَجَلَّتمہاری حاجات پوری فرمائےگا۔
محبوبِ خُدا اورمخلوق کانورِنظر بننے کا نسخہ: 
(7091)…حضرتِ سیِّدُناشُرَیْح بن عُبَیْدرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہسےمروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَامفرمایاکرتےتھے:اگرتماللہعَزَّ  وَجَلَّ کے پسندیدہ بندےاورلوگوں کےنورِنظربنناچاہتےہوتوجوتم پرظُلْم کرےاسےمعاف کردو،جوتمہاری عیادت نہ کرےاس کی عیادت کرو،جوتمہیں بدلہ نہ دےاسےقرض دواورجوتم پراحسان نہ کرےاس  پر احسان کرو۔
کوئی تمہارےخلاف بھی دعاکررہاہے:
(7092)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن نجیحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنایزید بن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفرماتےسناکہ اگرتم اپنےاوپرظلم کرنےوالےکےخلاف دعا کرتےرہوتواللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرماتاہے:کوئی تمہارےخلاف بھی دعاکررہاہے،چاہوتومیں دونوں کی دعاقبول کرلوں اورچاہوتو