رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک حکیم نےحکمت پرمشتمل360صحیفےلکھ کرلوگوں میں تقسیم کروائے(لیکن رضائےالٰہی مقصودنہ تھی)،اللہعَزَّ وَجَلَّنےوحی کےذریعےاس تک پیغام پہنچایاکہ تونےزمین کونفاق سے بھردیا ہے،بےشک اللہعَزَّ وَجَلَّتیرےنفاق میں سےکچھ بھی قبول نہیں فرمائےگا۔
کوئی بھی کام بغیرمشورہ نہ کرو:
(7085)…حضرتِ سیِّدُناابوراشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنےارشادفرمایا:جس نے مشورہ کئےبغیرکوئی کام کیاتواس نےباطل چیز کاارادہ کیا۔
سیِّدُنایحییٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی غذا:
(7086)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن جابرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن زکریاعَلَیْہِمَا السَّلَامکی غذاٹڈی اوردرختوں کااندرونی اور نرم وملائم حصہ تھی،اس کےباوجود خودکومخاطب کرکےفرمایاکرتےتھے:اےیحییٰ!تم سےبڑھ کرنعمت میں کون ہوگا! تمہاری غذاٹڈی اوردرختوں کااندرونی اورنرم وملائم حصہ ہے۔
نعمتوں کی قدرکرو:
(7087)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن عدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:اللہعَزَّ وَجَلَّکی نعمتوں کی قدرکرو،بخدا!جس قوم سےیہ روٹھی ہیں پھرلوٹ کر نہیں آئیں۔
کہیں تکبرپیدانہ ہوجائے:
(7088)…حضرتِ سیِّدُناابوراشدتنوخیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن مَیْسرہ
رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:بنی اسرائیل کاہرعالِم خواہ کم علم رکھتاہویازیادہ اس خوف سےعصالےکرچلتاتھا کہ کہیں چلنےمیں تکبرپیدانہ ہوجائے۔