Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
306 - 531
حِمْص کےحاکم بنےتوانہوں نے حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی طرف  لکھا:اےابویوسف! مجھےتخت وسلطنت کی آزمائش میں ڈالاگیاہے،آپ  اس بارےمیں کیامشورہ دیتےہیں؟حضرتِ سیِّدُنایزید بن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےجواباًلکھا:اےامیراللہعَزَّ  وَجَلَّسےڈرتےرہنا،جلدبازی سےبچنا،تحمل مزاجی سےکام لینااورسکون توقیدرہنے میں ہے۔کیاتمہیں معلوم ہےکہ بادشاہ سےکیاکہاجاتاہے؟اس سےکہاجاتا ہے:اےمُسَلَّط ہونےوالے!تجھ میں شیطانی اثر(مثلاً غروروتکبر)نہ آنےپائےکیونکہ تومٹی سےپیداکیاگیاہے اورتجھےاسی میں لوٹنا ہے،جوتجھ سےپہلےتھااس کاوارث  توبنااور کل تیری جگہ کوئی اوروارث ہوگا۔
اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپسندیدہ اورناپسندیدہ بندے: 
(7082)…حضرتِ سیِّدُنازُہَیْربن عبدالرحمٰنعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ آسمانی کتابوں کےعالِم حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّنےحضرتِ سیِّدُنامُوسٰیکَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامکی طرف  وحی فرمائی کہ زمین میں خیرخواہی کاجذبہ رکھنےوالے،اپنےقدموں پرچل کرلوگوں کےپاس جانےوالے،سحرکےوقت اِسْتِغْفارکرنے والےبندےمجھےسب سےزیادہ محبوب ہیں۔جب میں اہْلِ زمین کوعذاب دینےکاارادہ کرتاہوں توان کی وجہ سےعذاب روک لیتاہوں اورسب سے ناپسندیدہ بندہ وہ ہے جو مسلمانوں  کی بُری  باتوں کی پیروی  کرےمگر اچھی باتوں کی پیروی نہ کرے۔
اِطاعَتِ الٰہی میں جوانی  گزارنےکی فضیلت:
(7083)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن عدی حَوصیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزید بن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّ(نوجوان عابدپرفرشتوں کےسامنےفخرکرتےہوئے)ارشادفرماتا ہے:میری خاطراپنی شہوت  کوچھوڑنےاور میری رضامیں اپنی جوانی گزارنےوالےنوجوان!تومیرے نزدیک میرےبعض فرشتوں کی طرح ہے۔
رضائےالٰہی مقصودنہ ہوتوعمل مردودہے:
(7084)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن جابرطائیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ