رونےکےسات اسباب:
(7076)…حضرتِ سیِّدُناراشدبن ابوراشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں:رونےکےسات اسباب ہیں:(۱)…خوشی(۲)…غم(۳)…خوف(۴)…تکلیف(۵)…ریاکاری (۶)…شُکرِنعمت اور(۷)…خوف خداکہ جس کاایک قطرہ پہاڑوں کےبرابر آگ کوبھی بجھا دیتا ہے۔
بندۂ مومن کوتکلیف دینےسےبچو:
(7077)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:مومن کی آگ(یعنی بددعا)سےبچو،کہیں وہ تمہیں جلانہ ڈالےکیونکہ اگروہ دن میں سات مرتبہ بھی لغزش کھائےتواس کاہاتھاللہ عَزَّ وَجَلَّکےدست قدرت میں ہوتا ہےجب چاہتاہے اسےاٹھا لیتا ہے۔
بےضررنعمت اوربےضررمصیبت:
(7078)…حضرتِ سیِّدُناراشدبن ابوراشدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:وہ نعمت نقصان دہ نہیں جس پرشکرگزاری ہو،وہ مصیبت ضرر نہیں پہنچاتی جس پر صبرہواوراللہ عَزَّ وَجَلَّکی فرمانبرداری میں آزمائش کاسامنااُس نعمت سےبہترہےجواللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی میںملے۔
(7079)…حضرتِ سیِّدُنامحفوظ بن عَلقمہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزیدبن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں:ہروہ مہرجس میں رضائےالٰہی کےلئےکمی نہ کی جائےوہ رحمت وبرکت سےخالی ہوتاہے۔
100صدیقین کےعمل کی مثل ثواب:
(7080)…حضرتِ سیِّدُنااسماعیل بن یحییٰ بن جابرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنایزید بن میسرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ایک فاسقہ وفاجرہ عورت ہزارفاسق وفاجرمردوں کےبرابرہےاورایک نیک عورت کو100صِدِّیْقِیْن کےعمل کی مثل ثواب دیاجاتاہے۔
حمص کےحاکم کونصیحت:
(7081)…حضرتِ سیِّدُناصَفْوان بن عَمْرورَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ یزیدبن حُصَیْن سَکونی جب