Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
302 - 531
کون؟ ارشادفرمایا:پھرایسےلوگ ہوں گےجوقسم کھائیں گےحالانکہ ان سےقسم مانگی نہ جائےگی،گواہی دیں گے حالانکہ ان سےگواہی طلب نہ کی جاے گی،امانت دی جائے گی لیکن ادانہیں کی جائے گی۔(1)
خلیفہ پرعائدذمہ داریاں:
(7067)…حضرتِ سیِّدُناسعدبن تمیم سکونی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کےبعدخلیفہ پرکیاذمہ داریاں ہوں گی؟ارشادفرمایا: میری طرح فیصلوں   میں انصاف  کرنا،تقسیم کاری میں انصاف کرنا،رشتےداروں سےقطع تعلق نہ کرناتو جس نےان   کےخلاف کیاوہ مجھ سے نہیں اورمیں ا س سے نہیں۔(2)
بروزِقیامت سب سےپہلاسوال:
(7068)…حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےمیری امت پرسب سےپہلےپانچ نمازیں فرض فرمائیں،میری امت کے اعمال میں سب سے پہلے پانچ نمازیں   اٹھائی جائیں گی،سب سے پہلےپانچ نمازوں کےبارےمیں ہی سوال کیاجائےگا۔(3)
عیب پوشی کی فضیلت:
(7069)…حضرتِ سیِّدُناجابربن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب، حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ سَتَرَعَوْرَۃً فَکَاَنَّمَااَحْیَامَوْ ءُوْدَۃًیعنی جس  نے کسی کے عیب کوچھپایا گویااس  نے  زندہ دبائی ہوئی  بچی کوزندہ کیا۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… تک اورزمانہ تابعین۱۰۰؁سے۱۷۰   ؁ایک سوسترتک اورزمانہ تبع تابعین۱۷۰   ؁سے۲۲۰   ؁دوسوبیس تک اس کے بعدمسلمانوںمیں بڑےفتنے،تفرقہ بازیاں شروع ہوگئیں۔(مراٰۃ المناجیح،۸/ ۳۳۹)
…معجم کبیر،۶/ ۴۴،حدیث:۵۴۶۰
2…شعب الایمان،باب فی طاعة اولی الامر،فصل فی اوصاف الائمة،۶/ ۱۰،حدیث:۷۳۵۵
	تاریخ ابن عساکر،۳۵/ ۱۰۴،حدیث:۷۱۱۳،الرقم:۳۸۸۶،ابو ھشام عبد الرحمن بن عثمان
3…کنزالعمال،کتاب الصلوة،الباب الاول،الفصل الاول،۷/ ۱۱۲،حدیث:۱۸۸۵۵
4…مسندشامیین،الوضین عن بلال بن سعد،۱/ ۳۸۵،حدیث:۶۶۹