Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
301 - 531
نےاپنی زوجہ کوحکم دیاتواس  نےبچوں کوسفید لباس  پہناکر بھیج دیا،جب حاضرخدمت ہوگئےتووالدمحترم نے دعا کی:اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُعِیْذُہُمْ مِنَ الْکُفْرِوَضَلَالَۃِ الْعَمَلِ وَمِنَ السِّبَاءِوَالْفَقْرِ اِلٰی بَنِیْ اٰدَمیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں انہیں کفر،عملی گمراہی،قید ی بننےاورمخلوق کی محتاجی سے تیری پناہ میں دیتاہوں۔
	حضرتِ سیِّدُنابلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدکےوالدگرامی بیان کرتےہیں کہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےمیرےسرپرہاتھ پھیرااوریہی دعاکی۔(1)
اسلاف کرام اورغلاموں کی آزادی:
(7065)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنابلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:اسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامغلام آزادکرتےوقت کہاکرتےتھے:اِنْـطَلِقْ تَحْتَ کَنْفِ اللہِ وَابْتَغِ الْخَیْرَلِنَفْسِکَ فَاِنْ رَادَتْکَ رَادَۃٌ مِّنَ الزَّمَانِ فَاِلَیَّیعنیاللہعَزَّ  وَجَلَّکی حفاظت میں جاؤ،اپنےلئے خیر طلب کرو،اگر تمہیں زمانے کی کوئی مصیبت  پہنچےتومیری  طرف چلےآؤ۔
سیِّدُنابلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدسےمروی احادیث
	حضرتِ سیِّدُنابلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدنےاپنےوالدماجدحضرتِ سیِّدُناسعدبن تَمِیْم سَکونی،حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عُمَراورحضرتِ سیِّدُناجابربن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْسےاحادیث روایت کی ہیں۔
سب سےبہترکون؟
(7066)…حضرتِ سیِّدُناسَعدبن تَمِیْم سَکونیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےبارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!لوگوں میں سب سے بہترین کون  ہے؟ارشادفرمایا:سب سےبہترین میں اورمیرےزمانےوالےہیں۔صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےعرض کی:پھرکون؟ارشادفرمایا:پھر وہ جوان سےقریب ہوں۔عرض کی:پھرکون؟ارشادفرمایا:پھروہ جوان سےقریب ہوں(2)۔عرض کی:پھر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…تاریخ ابن عساکر،۲۰/ ۲۲۷،الرقم:۲۴۱۲،ابو بلال سعد بن تمیم السکونی
2…یہاں پہلےقرن سےمرادصحابَۂ کرام(عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)ہیں دوسرےسےمرادتابعین تیسرےسےمرادتبع تابعین ہیں خیال رہےکہ زمانہ صحابہ حضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)کی ظہورِنبوت سےایک سوبیس(120)سال تک رہایعنی قریباً ۱۰۰  ؁سو ہجری…☜