باقی رہنےوالی اورنفع بخش چیزمیں غورکرو:
(7059)…حضرتِ سیِّدُناضحاک بن عبدالرحمٰنعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنابلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدکوفرماتےسنا:اےدانش مندو!بےعلم شخص کی اِقْتِدانہ کرنا۔اےعقل مندو!بےوقوفوں کی پیروی نہ کرنا۔ بصیرت والو!اندھوں کی اقتدا نہ کرنا۔اےنکوکارو!مسکین اورجنہیں معرفت حاصل نہیں ان جیسےنہ بنناکہ انہیں تم سےزیادہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکاقرب حاصل نہیں اورنہ ہی وہ قبولیت کےزیادہ قریب ہیں۔ غوروفکرکرنے والا ایسی بات میں غور کرےجواس کےلئے باقی رہنےوالی اورنفع بخش ہو۔
رحمت کی امیداورعذاب کاڈر:
مزیدفرماتے ہیں:تمہیں جس کےسپردکیاگیاہےتم اس کےحق کوضائع کرتےہواورتمہارےلئےجس چیز کی ذمہ داری لی گئی ہےاسےطلب کرتےہو،یہاللہعَزَّ وَجَلَّکےمومن بندوں کی صفات نہیں ہیں۔کیا عقل مند دنیاکےطالب ہوتےہیں؟تم اپنی پیدائش کےمقصدکوبھول گئےہو۔جس طرحاللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت کرکےتم رحمت کی امیدرکھتےہواسی طرح اس کی نافرمانی کااِرتِکاب کرنےپراس کےعذاب کاخوف بھی رکھو۔
رب عَزَّ وَجَلَّکی عطائیں:
(7060)…حضرتِ سیِّدُناضحاک بن عبدالرحمٰنعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدکوفرماتے سناکہ تمہارےگناہ کرتےرہنےکےباوجودتم پراللہعَزَّ وَجَلَّکی چارنوازِشات جاری ہیں:(۱)…اس کازرق تمہیں مسلسل مل رہاہے(۲)…اس کی رحمت کسی پر پوشیدہ نہیں(۳)…وہ تمہارے گناہوں پرپردہ ڈالے ہوئے ہےاور(۴)… وہ عذاب میں جلدی نہیں فرماتا۔اس کےباوجودتم اتنی آسانی سے اپنےمعبودحقیقی کی بارگاہ میں جرأت کرتے ہو،آج تم بات کرتےپھر تےہو،عنقریباللہ عَزَّ وَجَلَّکلام فرمائےگااورتم خاموش ہوگے۔تمہارےاَعمال دُھواں بن کراُڑجائیں گے،تمہارےمنہ اس سےکالےہو جائیں گے۔اس دن سے ڈرو جس میںاللہ عَزَّ وَجَلَّکی طرف پھروگے،ہرایک کو اس کی کمائی کاپوراپورابدلہ دیا جائےگااورظلم نہیں کیاجائےگا(یعنی نیکیاں گھٹائی جائیں گی نہ بدیاں بڑھائی جائیں گی)۔اےاللہعَزَّ وَجَلَّکےبندو!