Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
294 - 531
گمان تھاکہ تُوجب کسی کوجہنم سےنکال دےتَواسےدوبارہ وہاں نہیں بھیجےگا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرمائے گا: بےشک میری ذات تیرےگمان کےمطابق ہےپھران دونوں کوجنت میں  داخل کرنے کاحکم فرما دےگا۔
دردناک عذاب:
(7041)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:بروزِقیامت جہنم سےکہاجائےگا:اےآگ!جلا،بھون،پکا،تکلیف دےمگرقتل نہ کر۔
(7042)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو فرماتے سنا:کچھ لوگ عقل نہیں رکھتے اور کچھ یقین نہیں کرتے۔
فتنے سے بچنے کاطریقہ:
(7043)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَداس فرمانِ باری  تعالیٰ:
یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ اَرْضِیۡ وٰسِعَۃٌ (پ۲۱،العنکبوت:۵۶)	
ترجمۂ کنزالایمان:اےمیرےبندوجوایمان لائے بےشک میری زمین وسیع ہے۔
	کی تفسیرمیں فرماتےہیں:میری زمین وسیع ہے، جب کہیں فتنہ برپا ہو تو کسی اور طرف  ہجرت کرجاؤ۔
(7044)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَداس فرمانِ باری تعالیٰ:
لِیُنۡذِرَ یَوْمَ التَّلَاقِ ﴿ۙ۱۵﴾ (پ۲۴،المؤمن:۱۵)	ترجمۂ کنز الایمان:کہ وہ ملنےکے دن سے ڈرائے۔
	کی تفسیرکرتےہوئےفرماتےہیں:”یَوْمَ التَّلَاقِ “زمین اور آسمان والوں کے ملنے کا دن ہے۔
کافروں کی ذِلَّت:
(46-7045)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد اس فرمانِ باری تعالیٰ: