Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
291 - 531
قبول فرماتا، اپنی بارگاہ میں آنے والے پرخاص توجہ فرماتااورپیٹھ پھیرنےوالے پر شفقت ومہربانی فرماتا ہے۔
(7026)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:میں نے ایسے لوگوں کازمانہ بھی پایاہے جو نیک اعمال یعنی نماز،روزہ،زکوٰۃ،بھلائی والے کام اور نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے پر اُبھارتے تھےجبکہ آج لوگ ریاکاری پر ابھارتے ہیں۔
گناہ گارہونےکےلئےاتناہی کافی ہے:
(7027)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:گناہ گارہونے کے لئے اتناہی کافی ہےکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں دنیا سےبےرغبتی دلاتا ہےجبکہ  ہم اس میں رغبت رکھتے ہیں۔
(7028)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد فرماتے ہیں:مجھے ایسے لوگوں کی صحبت نصیب ہوئی ہے جو مَقاصد کے معاملے میں شدت کرتے، ایک دوسرے سے مِزاح بھی کرتےاور جب رات ہوتی عبادت میں مصروف ہوجاتے۔
(7029)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:جب اعمال کم ہوجائیں گے تو آزمائش بڑھ جائے گی۔
افضل ذکر:
(7030)…حضرتِ سیِّدُناسعید بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد فرماتے ہیں:ذکر کی دو قسمیں ہیں:(۱)…زبان سے ذکر کرنا، یہ بہت اچھا عمل ہے اور (۲)…اس وقتاللہعَزَّ  وَجَلَّکویاد کرنا جب حلال وحرام کا مسئلہ پیش آئے،یہ ذکرافضل ہے۔
غَسّاق:
(7031)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن عبدالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتےہیں:اگر”غَسّاق(1)“ کا ایک ڈول زمین پرگرادیا جائےتو زمین پر موجود ہرچیز فنا ہوجائے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…غَسّاق بھی دوزخیوں کو پلایا جانےوالا پانی ہے، یہ تمام دوزخیوں کی قے، خون، پیپ اور کچ لَہُو کا مجموعہ ہے جو نالیوں…☜