رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد دِمشق والوں کو وا قعات بیان کیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ فرمانے لگے:مسلمان تو آپس میں بھائی ہیں تو باہم بغض رکھنے والوں کے ایمان کا کیا حال ہے؟
نیکیاں یادرکھنااورگناہ بھول جانادھوکاہے:
(7021)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو فرماتے سنا:اپنی نیکیوں کو یادرکھنا اور گناہوں کو بھول جانا دھوکا ہے۔
گناہ کےچھوٹاہونےکونہ دیکھوبلکہ۔۔۔!
(7022)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدکوفرماتےسنا:گناہ کےچھوٹےہونےکی طرف نظرنہ کروبلکہ یہ دیکھوکہ تم کس کی نافرمانی کررہے ہو۔
(7023)…حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدکوفرماتےسنا:بہت سےہنستےمسکراتےلوگ خسارےمیں ہیں اوربہت سےخسارےوالوں کوخبرنہیں۔ خرابی ہے اس کے لئے جس کا ٹھکانا”وَیل“نامی دوزخ کاطبقہ ہے اور وہ کھاتے پیتے، ہنستے کھیلتے بےخبری میں زندگی گزار رہا ہے حالانکہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانب سے لکھی گئی تقدیر میں دوزخی لکھ دیا گیا ہے۔
حضرتِ سیِّدُناعباس بن ولیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدکی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:اے روح اورجسم! تم برباد ہوگئے، تمہیں توروناچاہئے اور رونےوالیوں کو چاہئےکہ تم پر ہمیشہ روئیں۔
(7024)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو فرماتے سنا:بہت سے ہنستے مسکراتے لوگ خسارے میں ہیں، وہ کھانے پینے اور ہنسنے میں مشغول ہیں حالانکہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانب سے لکھی گئی تقدیر میں جہنم کا ایندھن لکھ دئیے گئے ہیں۔
رب عَزَّ وَجَلَّکی کرم نوازیاں:
(7025)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد فرماتےہیں:بےشک تمہارا ربعَزَّ وَجَلَّ تمہیں عذاب دینے میں جلدی نہیں فرماتا،لغزش کو معاف فرماتا، توبہ