بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”جب ہم قرض لے کر کھاتے ہیں تو سرکہ سے ابتدا کرتے ہیں اور جب قرض لئے بغیر کھاتے ہیں تو سالن سے کھاتے ہیں۔“
(6175)…حضرتِ سیِّدُنا مالک بن مِغْوَلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”میں نَیروز(مجوسیوں کی عید) کے دن باہر نکلنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں اسے مجوسیت کا ایک حصہ سمجھتا ہوں، میں انسانوں کو دیکھوں یا جُھولوں کو۔“
(6176)…حضرتِ سیِّدُنا مالک بن مغول رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”انسان کے لئے ہردن عبرت ہے۔“آپ کے غلام نے عرض کی:”اگر آپ(کی گریہ وزاری) کا یہی معمول رہا تو آپ کی بینائی جاتی رہے گی اور پھر آپ کسی راستہ بتانے والے کو طلب کریں گے۔“
(6177)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالملک بن ابجر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْبَر کے والد بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو جس مجلس میں بھی دیکھا لوگوں پر فضیلت والا ہی پایا۔
سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
آپ نے متعدد صحابَۂ کرام کی زیارت کی اور حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک، حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن اَوفٰی، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن زبیر عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث سُنیں اور جلیل القدر تابعین اور شام کے رہنے والوں میں سے حضرتِ سیِّدُنا سُوید بن غَفَلہ، حضرتِ سیِّدُنا زِر بن حُبیش، حضرتِ سیِّدُنا علقمہ، حضرتِ سیِّدُنا مسروق، حضرتِ سیِّدُنا ابومَعْمر، حضرتِ سیِّدُنا زید بن وَہْب، حضرتِ سیِّدُنا ہَزِیل بن شُرَحْبِیل، حضرتِ سیِّدُنا مُرہ ہمدانی، حضرتِ سیِّدُنا ہلال بن یَساف، حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر، حضرتِ سیِّدُنا ابوبردہ بن موسٰی، حضرتِ سیِّدُنا مُصعَب بن سعدبن ابی وقاص، حضرتِ سیِّدُنا عُمیرہ بن سعد اور حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن عَوسَجہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے اور حجازی تابعین میں سے حضرتِ سیِّدُنا مجاہد، حضرتِ سیِّدُنا ابوصالح، حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس کے آزاد کردہ غلام حضرتِ سیِّدُنا کُرَیب اور حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن سعیدرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے بھی احادیث سنی ہیں۔
کتابُ اللہ کی وصیت :
(79-6178)…حضرتِ سیِّدُنا طلحہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن