سنا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ صبح شام غسل کیا کرتے تھے۔
(7015)…حضرتِ سیِّدُنا امام اَوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدسے زیادہ عمدہ وعظ کرتے کسی کو نہیں سنا۔
سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ الرَّحْمَہ کا حُسنِ سلوک:
(7016)…حضرتِ سیِّدُناامام اَوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں:قُسْطَنْطِیْنِیَّہ میں حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کا بیٹا فوت ہوگیا۔ ایک شخص آیا اور ان کے بیٹے پر20دینارقرض کا دعوٰی کرنے لگا۔ آپ نے اس سے کہا:تمہارے پاس کوئی گواہ ہے؟اس نے کہا:نہیں۔آپ نے پوچھا:کوئی تحریری ثبوت ہے؟اس نے کہا:نہیں۔آپ نے کہا:تم قسم اُٹھاسکتے ہو؟اس نے کہا:جی ہاں۔یہ سن کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور اسے مطلوبہ دینار دےکر فرمایا:اگر تم سچے ہو تو میں نے اپنے بیٹے کی طرف سے قرض ادا کیا اور اگرجھوٹے ہو تو یہ تم پر صدقہ ہے۔
مصر وشام میں شہرت:
(7017)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مُبارَک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کا مصر وشام میں وہی مقام تھا جو حضرتِ سیِّدُنا امام حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا بصرہ میں تھا۔
(7018)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ میں نےحضرتِ سیِّدُنابلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو فرماتے سنا:ہائے حسرت کہ مجھے کوئی غم نہیں۔
گناہ نقصان کاباعث ہےمگرکس کےلئے؟
(7019)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد فرماتےہیں:گناہ جب پوشیدہ ہوتو صرف گنہگار کو نقصان دیتا ہے اور جب ظاہر ہوجائے اور اس کا اِزالہ نہ کیا جائے تو دوسروں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
(7020)…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن محمدثَقَفِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ