Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
288 - 531
ہوئی۔ اگر تم پر اِشْتِباہ ہو تو جان لو کہ  تمہارا ربّ کانا نہیں اور تم اپنے رب کو جیتے جی دیکھ نہیں سکتے۔(1)
طاعون میں  مرنے والا شہید ہے:
(7013)…حضرتِ سیِّدُنا عِرباض بن سارِیَّہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحُضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: شُہَدا اور اپنے بستر پر مرنے والے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں طاعون کے سبب فوت ہونے والوں کے متعلق جھگڑیں گے۔ شہدا کہیں گے:”یہ ہمارے بھائی ہیں، یہ بھی ہماری طرح قتل ہوئے۔“اور بستر پر وفات پانے والے کہیں گے:”یہ ہمارے بھائی ہیں، یہ بھی ہماری طرح اپنے بستروں پر فوت ہوئے۔“ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کے درمیان فیصلہ کرتے ہوئے فرمائے گا:”طاعون  کے سبب مرنے والوں کے زخم دیکھو اگر ان کے زخم شُہَدا کے زخموں کی طرح ہوں تو یہ ان ہی میں سے ہیں۔“چنانچہ طاعون والوں کے زخم دیکھے جائیں گے تو وہ شُہَدا کے زخموں کے مشابہ ہوں گے لہٰذا انہیں شہدا کے ساتھ رکھا جائےگا۔(2)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد
	حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدبھی شامی تابعین کرام میں سے ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وعظ کے لئے تیار رہتے، آخرت کے حوالے سے فکرمند رہتے،حکْمِ الٰہی کی بَجاآوری میں سمجھ داری سے کام لیتے،خدمتِ خلق میں بڑھ چڑ کر حصہ لیتےاور خوب فصیح وبلیغ وعظ ونصیحت فرماتے۔
کثرت سے عبادت الٰہی :
(7014)…حضرتِ سیِّدُنا امام اَوْزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد عبادت کے حوالے سے اتنے مشہور تھے کہ ایسا ہم نے ان کے علاوہ کسی کے بارے میں نہیں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابو داود،اول کتاب الملاحم،باب ذکر خروج الدجال،۴/ ۱۵۷،حدیث:۴۳۲۰
	سنن کبری للنسائی،کتاب النعوت،المعافاة والعقوبة،۴/ ۴۱۹،حدیث:۷۷۶۴
2…نسائی،کتاب الجھاد،مسالة الشهادة،ص۵۱۵،حدیث:۳۱۶۱