Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
287 - 531
جنتی بیوی کی پکار:
(7010)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جَبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:دنیا میں جب کوئی عورت اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو اس کی جنتی بیوی بڑی آنکھوں والی حورکہتی ہے:”خداتجھےغارت کرے!اسے تکلیف نہ دےکیونکہ یہ تیرے پاس مہمان ہے، عنقریب تجھے چھوڑ کر ہماری طرف آجائےگا۔“(1)
نصیحَتِ مصطفٰے:
(7011)…حضرتِ سیِّدُناعِرباض بن سارِیَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں:ایک دنرسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی پھر اپنا چہرہ مُبارَک ہماری طرف کرکے نہایت عمدہ نصیحت فرمائی جسے سن کر آنسو جاری اوردل خوف زدہ ہوگئے۔کسی نےعرض کی:”یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! لگتا ہے یہ اَلوِداعی نصیحت ہے لہٰذا ہمیں کچھ وصیت فرمائیے۔“ارشاد فرمایا:”میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈ رنے اورامیر کی بات سننے اور اطاعت کرنے کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ وہ حبشی غلام ہی ہو کیونکہ (میرے بعد) تم میں سے جو بھی اس دنیا میں رہے گا وہ بڑا اختلاف دیکھے گا لہٰذا تم میری سنت اور میرے ہدایت یافتہ خُلفائے راشدین کی سنت مضبوطی سے پکڑلواوربدعتوں سے دور رہو کیونکہ ہر(بُری)بدعت گمراہی ہے۔(2)
دجال کی صورت:
(7012)…حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامِت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں: نبیوں کے سردار، دوعالَم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:میں تمہیں دَجّال(3)کے متعلق بتاتا ہوں، مسیح دجال پست قد، ٹیڑھے پاؤں، گھونگھریالے بال والا اور اُلٹی آنکھ سے کانا ہے،وہ آنکھ اُبھری ہوئی ہے نہ دھنسی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب الرضاع،باب:۱۹، ۲/ ۳۹۲،حدیث:۱۱۷۷
2…ابو داود،کتاب السنة،باب فی لزوم السنة،۴/ ۲۶۷،حدیث:۴۶۰۷
3…اس کے متعلق حاشیہ ماقبل روایت:6759کے تحت گزرچکاہے۔