کسی چیزکودیکھ کرمُتَعَجِّب ہوتےتوارشادفرماتے:میرا رب اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہے،میں اُس کےساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔ (1)
پہلی صف کی فضیلت:
(7007)…حضرتِ سیِّدُناعِرباض بن سارِیَہرَضِیَ اللہُ عَنْہبیان کرتےہیں کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلی صف والوں کے لئےتین مرتبہ اور دوسری صف والوں کے لئے ایک مرتبہ دعائے رحمت فرمائی۔(2)
بدترین لوگ:
(7008)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذ بن جَبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں:پیارےمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمطواف میں مشغول تھےکہ میں نےحاضرِخدمت ہوکرعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!بدترین لوگوں کے بارے میں ہماری راہنمائی فرمائیے؟ارشادفرمایا:”بھلائی کے متعلق سوال کیاکرو بُرائی کے متعلق سوال نہ کیاکرو، بدترین لوگ بُرے عُلَما ہیں۔“(3)
سونا جاگنا سب عبادت:
(7009)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جَبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :جہاددو قسم کاہے:(۱)…جو مجاہداللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا چاہے، امیرلشکر کی اطاعت کرے، اپنی پیاری چیز خرچ کرے، شریک مجاہدین کے ساتھ نرمی کرے اور فساد سے بچے تو اس کا سونا جاگنا سب ثواب ہے اور (۲)…جوغرور، دِکھاوے اور شہرت کے لئے لڑے،امیْرِلشکر کی نافرمانی کرے اور زمین پر فساد پھیلائے تو وہ پہلےجیسا بھی نہ لوٹے گا(3)۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الدعاء للطبرانی،باب الدعاء عند الکرب والشدائد،۱/ ۳۱۴،حدیث:۱۰۳۱
2…سنن کبری للنسائی،کتاب الامامة والجماعة،ذکر فضل الصف الاول علی الثانی،۱/۲۸۹،حدیث:۸۹۱
3…مسند بزار،مسند معاذ بن جبل،۷/۹۳،حدیث:۲۶۴۹
4…یعنی گنہگار ہوکر لوٹے گا کہ ان حرکتوں کے گناہ کا بوجھ سر پر ہوگا اور اس سفر وغیرہ کا ثواب کچھ بھی نہ ملے گا لہٰذابجائے نیکی کمانے کے گناہ کماکر لائے گا۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۴۴۹)
5…ابو داود،کتاب الجھاد،باب فیمن یغزو ویلتمس الدنیا،۳/ ۲۰،حدیث:۲۵۱۵