دین کی سمجھ:
(7003)…حضرتِ سیِّدُناامیرمُعاوِیہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہے کہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:بےشکاللہ عَزَّ وَجَلَّکونہ تو کوئی دھوکا دےسکتا ہے،نہ اس پرغالب آسکتا ہے اور نہ ہی کوئی ایسی بات کہہ سکتا ہے جس کااللہعَزَّ وَجَلَّکوعلم نہ ہو۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطافرمادیتاہے اور جسے دین کی سمجھ عطا نہ کی جائےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کو اس کی کوئی پروا نہیں۔(1)
حضرتِ سیِّدُناشیخ حافظ ابونُعیم اَصْفَہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں:دین کی سمجھ حاصل کرنے والی روایت حضرتِ سیِّدُناامیرمُعاوِیہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےکئی حضرات نےروایت کی ہےمگراس اضافےکےساتھ کہ”جسے دین کی سمجھ عطانہ کی جائےاللہ عَزَّ وَجَلَّکواس کی کوئی پروانہیں“حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کےعلاوہ کسی نے روایت نہیں کی۔
(7004)…حضرتِ سیِّدُناعُتبہ بن عبدسُلَمیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ دوجہاں کےتاجور،سلطان بحروبَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اگرکوئی بندہ اپنی پیدائش کےدن سےرب تعالیٰ کی رضا حاصل کرنےکےلئےچہرےکےبَل گرجائےحتّٰی کہ اسےموت آجائےتوبھی قیامت کےدن وہ اپنی اس عبادت کو حقیر جانے گا۔(2)
جاہل عبادت گزارکی مثال:
(7005)…حضرتِ سیِّدُناوا ثِلہ بن اَسْقَعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حُضورنبی اکرم، شاہِ بنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اَلْمُتَعَبِّدُبِغَیْرِفِقْہٍ کَالْحِمَارِ فِی الطَّاحُوْنَۃیعنی بےعلم عبادت کرنےوالاچکی کےگردگھومنےوالےگدھےکی طرح ہے۔(3)
(7006)…حضرتِ سیِّدُناثوبانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،خالد عن معاوية،۱/ ۲۴۰،حدیث:۴۲۸
2…مسندامام احمد،مسند الشامیین،۶/ ۲۰۳،حدیث:۱۷۶۶۶
3…کامل لابن عدی،۸/ ۲۵۶،الرقم:۱۹۵۹،نعیم بن حماد