بدھ،جمعرات اورجمعہ کاروزہ رکھنے کی فضیلت:
(7000)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہاللہعَزَّ وَجَلَّکےپیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ صَامَ الْاَرْبَعَاءَوَالْخَمِیْسَ وَالْجُمُعَۃَ کَانَ لَہٗ کَعِتْقِ رَقَبَۃیعنی جو بدھ، جمعرات اور جُمعہ کے دن روزہ رکھے تو یہ عمل اس کے لئے غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔(1)
بدمذہب کی تعظیم کی ممانعت:
(7001)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن بُسْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہاللہعَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ وَقَّرَصَاحِبَ بِدْعَۃٍ فَقَدْاَعَانَ عَلٰی ہَدْمِ الْاِسْلَامیعنی جس نےبدعتی کی تعظیم کی یقیناً اس نے اسلام ڈھانے پر مدددی۔(2)
(7002)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن بُسْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہے کہ نبیوں کےسلطان،رحمَتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:ہفتہ کےدن فرض کے علاوہ کوئی روزہ نہ رکھو(3)۔اگر تم میں سے کوئی انگور کی لکڑی یا درخت کی چھال کے سوا کچھ نہ پائے تو و ہی چبالے(4)۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند شامیین،خالد عن عبد اللّٰہ بن عمرو،۲/ ۱۷۵،حدیث:۱۱۳۶
2…شعب الایمان،باب فی مباعدة الكفار...الخ،۷/ ۶۱،حدیث:۹۴۶۴،عن ابراھیم بن میسرة
3…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد3، صفحہ192 پراس کےتحت فرماتے ہیں:یعنی نفلی روزہ صرف ہفتہ کے دن نہ رکھو کیونکہ اس میں یہود سے مُشابَہَت ہے کہ وہ اگرچہ اس دن روزہ تو نہیں رکھتے مگر اس کی تعظیم بہت ہی کرتے ہیں، تمہارے اس روزے میں ان سے اِشْتِباہ ہوگا۔ جمہورعُلَماء کاقول یہ ہےکہ یہ مُمانَعَت بھی تنزیہی ہےلہٰذا یہ حدیث ہفتہ کے دن کے روزے کی احادیث کے خلاف نہ ہوگی کہ وہ بیانِ جواز کے لیے ہیں اور یہ حدیث بیانِ اِسْتِحْباب کے لیے۔ اگر ہفتہ کے ساتھ اور دن کابھی روزہ رکھ لیا جائے تو نہ مشابہت رہے گی نہ ممانعت۔ یہاں فرض سےمرادصرف شرعی فرض نہیں بلکہ بمعنیٰ ضروری ہےلہٰذارمضان،قضائےرمضان،نذر،کفارہ،عاشورے،گیارھویں، بارھویں وغیر ہ مُتَبَرَّک تاریخوں کے روزے اس دن میں رکھنا بلاکراہت جائز ہیں۔
4…امام ابودادرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:یہ حدیث منسوخ ہے۔(ابوداود،۲/ ۴۷۱،حدیث:۲۴۲۱)
5…ابوداود،کتاب الصوم،باب النھی ان یخص یوم السبت بصوم،۲/ ۴۷۱،حدیث:۲۴۲۱،عبداللّٰہ بن بسرعن اختہ
ابن ماجہ،کتاب الصیام،باب ماجاء فی صیام یوم السبت،۲/ ۳۳۸،حدیث:۱۷۲۶