Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
283 - 531
کھانانہیں کھایا، بےشک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نبی حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام اپنے ہاتھوں سے کماکر کھاتے تھے۔(1)
اناج میں برکت:
(96-6995)…حضرتِ سیِّدُنامِقدام بن مَعْدِی کَرِبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حُضورنبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کِیْلُوْاطَعَامَکُمْ یُبَارَکْ لَکُمْ فِیْہٖیعنی اپنا اناج تول لیاکروتمہیں  اس میں برکت دی جائے گی۔(2)
کھانے کے بعد  کی دعا:
(98-6997)…حضرتِ سیِّدُناابواُمامہ باہِلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ حُضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب رات کاکھانا تناوُل فرمالیتے تو یوں دعافرماتے:”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيْهٖ غَيْرَ مَكْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًى عَنْهٗ رَبَّنَایعنیاللہعَزَّ  وَجَلَّہی کے لئے ہے کثیر ،پاکیزہ ،بابرکت اورنہ ختم ہونے والی حمدجو چھوڑی جائے نہ اُس سے بے نیازی ہو،اے ہمارے ربّ!۔ (3)
اسلام کی علامات:
(6999)…حضرتِ سیِّدُناابوہُرَیْرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:راستے کی علامات کی طرح اسلام کی بھی کچھ علامات ہیں مثلاً:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کرنا،کسی کواس کاشریک نہ ٹھہرانا،نمازقائم کرنا،زکوٰۃ دینا،بیتُاللہ کا حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا،نیکی کا حکم دینا، بُرائی سے منع کرنا اور لوگوں کو سلام کرنا۔اگر وہ تمہیں سلام کا جواب دیں تو فرشتے دونوں پر رحمت بھیجیں گے اور اگر جواب نہ دیں تو فرشتے تم پر رحمت بھیجیں گے اور اُن کےلئےعدمِ رحمت کی دعاکریں گےیا اُنہیں کچھ نہ کہیں گے۔تمہارااپنے گھروالوں کو سلام کرنابھی اسلام کی علامات میں سےہے ۔ جس نے ان علامات میں سے کسی ایک کو چھوڑا اُس نے اسلام کا ایک حصہ چھوڑدیا اور جس نے سب کو چھوڑدیا اس نے اسلام کو چھوڑدیا۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب البیوع،باب کسب الرجل وعملہ بیدہ،۲/ ۱۱،حدیث:۲۰۷۲
2…بخاری،کتاب البیوع،باب مایستحب من الکیل،۲/ ۲۷،حدیث:۲۱۲۸
3…بخاری،کتاب الاطعمة،باب ما یقول اذا فرغ من طعامہ،۳/ ۵۴۳،حدیث:۵۴۵۸
4…مسندشامیین،خالد عن ابی ھريرة،۱/ ۲۴۱،حدیث:۴۲۹