Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
282 - 531
میں اپنی وَحْشَت وتنہائی کی شکایت کی توحضورنبی پاک،صاحِبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاسے کبوترکا جوڑا رکھنے کا حکم فرمایا۔(1)
انسانی دل کی مثال:
(6992)…اَمِیْنُ الْاُمَّہحضرتِ سیِّدُناابوعُبَیْدہ بن جَرَّاحرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ حضورنبی اکرم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:قَلْبُ ابْنِ اٰدَمَ مِثْلُ الْعُصْفُوْرِیَتَقَلَّبُ فِی الْیَوْمِ سَبْعَ مَرَّات یعنی انسانی دل کی مثال اس چڑیا کی سی ہےجودن میں سات مرتبہ جگہ بدلتی ہے۔(2)
	حضرتِ سیِّدُناشیخ حافظاَبُونُعَیْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن نے حضرتِ سیِّدُناابوعُبیدہ بن جَرَّاحرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےملاقات نہیں کی(یعنی یہ روایت مُرسلاًہے)۔
کامیاب شخص:
(6993)…حضرتِ سیِّدُناابوذرغِفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہخاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:وہ شخص کامیاب ہوگیاجس نے اپنے دل کو ایمان کے لئے خالص اور (باطنی بیماریوں سے)محفوظ کرلیا،اپنی زبان کوسچااورنفس کوتقدیرِالٰہی پرراضی  کرلیا،اپنی فطرت کودرست رکھا، اپنےکان کوسننےوالااورآنکھ کو دیکھنےوالابنالیا۔ بےشک کان وہی سنتےہیں اورآنکھ اسی سےسکون پاتی ہےجس کا دل ارادہ کرتا ہے اور وہ شخص کامیاب ہوگیا جس کے دل کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے محافظ بنادیا۔(3)
بہترکمائی:
(6994)…حضرتِ سیِّدُنامِقدام بن مَعْدِ ی کَرِبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:نبیوں کےسردار،دو عالَم کے ملک ومختارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کسی انسان نےاپنےہاتھوں کی کمائی سےبہترکوئی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند شامیین،خالد عن عبادة بن الصامت،۱/ ۲۳۹،حدیث:۴۲۵
2…مستدرک حاکم،کتاب الرقاق،باب قلب ابن اٰدم مثل العصفور یتقلب،۵/ ۴۳۷،حدیث:۷۹۲۰
3…مسند امام احمد،مسند الانصار،حدیث ابی ذر الغفاری،۸/ ۷۱،حدیث:۲۱۳۶۸