Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
281 - 531
دولہاکومُبارَک باد دیناسُنَّت ہے:
(6989)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب، حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک صحابی کےنکاح میں تشریف لے گئےاور یوں مبارک باددی:”عَلَی الْخَیْرِ وَالْبَرَکَۃِ وَالطَّائِرِ الْمَیْمُوْنِ وَالسِّعَۃِ فِی الرِّزْقِ بَارَکَ اللہُ لَکُمْیعنی تمہیں خیروبرکت،اچھی قسمت اور وُسْعَتِ رزق نصیب ہو۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں اس میں برکت عطافرمائے۔“پھرارشادفرمایا:دولہےکے پاس دف بجاؤ۔تو ایک دف لاکر بجایا گیا۔(1) پھرپھل اورعمدہ قسم کی  تازی کھجوروں کے تھال لاکرلوگوں کے سامنےرکھے گئے مگرانہوں نےکھانےسےہاتھ روک لئےتوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تم لوگ لُوٹتےکیوں نہیں؟عرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیاآپ نےہمیں لُوٹ مارسےمنع نہیں فرمایا؟ارشاد فرمایا:میں نےتمہیں لشکروں کی لوٹ مار سے منع کیاہے شادی بیاہ  میں نہیں۔راوی فرماتے ہیں:آپ نے انہیں اجازت دی تو وہ لُوٹنے لگے۔(2)
سردیوں میں دل نرم پڑجاتے ہیں:
(6990)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنبی کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:انسانوں کےدل سردیوں میں نرم پڑجاتےہیں کیونکہاللہعَزَّ  وَجَلَّنےحضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو مٹی سے پیدا فرمایا ہے اور مٹی سردیوں میں نرم پَڑجاتی ہے۔(3)
	حضرتِ سیِّدُناامام حافظابونُعَیْم احمدبن عبداللہاَصْفَہَانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناامام شُعْبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےاس حدیث کومَرفُوع ذکرکرنےمیں عَمْروبن یحییٰ مُتَفَرِّد ہےجو کہ متروکُ الحدیث ہے۔درست یہ ہے کہ یہ حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنکا قول ہے۔
(6991)… حضرتِ سیِّدُناعُبادہ بن صامِترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…دف اور تاشہ،اعلانِ نکاح یاعیدکی خوشی کے لیے بجانا جائز ہےمگر جھانج مطلقًا ناجائز۔(مراٰۃ المناجیح،۲/ ۳۵۹)
2…معجم کبیر،۲۰/ ۹۷،حدیث:۱۹۱،الفة بدلہ البرکة
3…فردوس الاخبار،۲/ ۱۵۵،حدیث:۴۶۱۸