Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
279 - 531
 بیان فرماتے ہیں:مزید نعمت سے یہ بھی ہے کہ  اہْلِ جنت کے پاس سے ایک بادل گزرے گااوراُن سے کہے گا:تم جو چاہوگے میں تم پر بَرساؤں گا۔چنانچہ کسی شے کی تمنا کرنے سے پہلے ہی وہ اُن پربَرسادی جائے گی۔
	حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُنا کَثیربن مُرَّہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:اگراللہ عَزَّ  وَجَلَّنےمجھےیہ دکھایاتومیں بادل سےکہوں گا:ہم پر زیورات سے مُزَیَّن کنیزیں برسا۔
مَلک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کا نیزہ:
(6985)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جَبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُنا ملَکُ الموتعَلَیْہِ السَّلَامکےپاس ایک نیزہ ہےجس کی لمبائی مشرق سےمغرب تک ہے، جب دنیا میں کسی کی موت کا وقت آتاہے تو یہ نیزہ اس کےسرپرمارکرفرماتے ہیں:اب تمہارے ذریعے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔
شیطان کس بسترپرسوتاہے؟
(6986)…حضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ عبداللہاورحضرتِ سیِّدَتُناعَبْدَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَابیان کرتی ہیں کہ ہمارے والدگرامی حضرتِ سیِّدُناخالدبن معدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتےہیں:جس بسترپرکوئی انسان سوتانہ ہواس پر شیطان سوتاہے(لہٰذابسترلپیٹ دیاکرو)۔
میری یادکرومیں تمہاراچرچاکروں گا:
(6987)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتےہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشادفرماتاہے:اےاِبْنِ آدم!اگرتومیراذکرآہستہ کرےگاتومیں بھی تیراذکرآہستہ کروں گا،اگرتومحفل میں میراذکرکرےگاتو میں اس سے بہتر محفل میں تیرا چرچا کروں گا،اگرتوغصے کے وقت مجھے یاد رکھے گا تو میں غضب کے وقت تجھے یادر کھوں گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ تجھے ہلاک نہیں کروں گا۔
سیِّدُنا خالد بن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے مروی اَحادیث
	حضرت خالدبن معدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰننےصحابَۂ کرام میں سےحضرت مُعاذبن جبل،حضرت عُبادہ بن صامِت،حضرت ابوعُبَیْدَہ بن جَرَّاح،حضرت ابوذرغِفاری،حضرت مِقدام بن مَعدِی کَرِب،حضرت ابواُمامہ،