نہیں کرتاتھا(۲)…نمازی کےبارے میں شک نہیں کرتے تھے اور(۳)…جہادمیں بزدلی نہیں دکھاتے تھے۔
کھاتےہوئےخاموش رہنےسےبہترعمل:
(6968)…حضرتِ سیِّدُناامام اوزاعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرمایا کرتےتھے:کھانا کھاتے ہوئے حمدِالٰہی کرنا خاموش رہنے سے بہتر ہے۔
دین کی کامل سمجھ:
(6969)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:بندہ دین کی کامل سمجھ بوجھ اسی وقت حاصل کرسکتاہےجباللہعَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں لوگوں کواونٹوں کی مثل(بڑا)سمجھےاورخودکوسب سےحقیرجانے۔
’’خَطَران‘‘سےبچو:
(6970)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:”خَطَران“سےبچوکہ انسان کےہاتھ پورےجسم کی نمائندگی کرتےہیں۔عرض کی گی:”خَطَران“کیاہے؟فرمایا:اَکڑکرچلتےہوئےاپنےہاتھ ہلانا۔
اللہعَزَّ وَجَلَّکے پسندیدہ بندے:
(6971)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتاہے: میرے پسندیدہ بندے وہ ہیں جو میری خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں، ان کے دل مَساجدمیں لگے رہتے ہیں اور وقْتِ سحراِسْتِغْفارکرتےہیں۔جب میں زمین والوں پرعذاب نازل کرنےکاارادہ کرتاہوں توان ہی لوگوں کی وجہ سے اُن سےپھیر دیتا ہوں۔
(6972)…ِحضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں:جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے توکہیں گے:” کَیاہمارےربّعَزَّ وَجَلَّ کاوعدہ نہ تھاکہ ہم جہنم سےگزریں گے؟“فرشتے کہیں گے:”ضرور وعدہ تھا مگر جب تم گزرے تو وہ ٹھنڈاتھا۔“
دل کی دو آنکھیں:
(74-6973)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں:ہرشخص کی چار آنکھیں ہوتی ہیں،