مومن کی ادنیٰ اورکافر کی بہترحالت:
(6962)…حضرتِ سیِّدُناخالد بن معدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں کہ میرے والدمحترم فرماتےہیں:مومن کی ادنیٰ حالت یہ ہےکہ وہ عمل کرتارہےاور کافرکی بہتر حالت یہ ہے کہ وہ سویا رہے۔
(6963)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:جب تک تمہارے لئے نیکی کا دروازہ کھلاہواہے اس کی طرف جلدی کرو کیونکہ معلوم نہیں کب وہ دروازہ بندکردیا جائے۔
سُبْحَانَاللّٰہِ وَبِحَمْدِہپڑھنے کی فضیلت:
(6964)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:جب کوئی شخص”سُبْحَانَاللّٰہِ وَبِحَمْدِہ“
کہتا ہے اورخودپسندی اورریاکاری میں گرفتار نہیں ہوتا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس تسبیح کو دو آنکھیں اور دو پَر عطا فرماتا ہے پھر وہ اُڑ جاتی ہے اور تسبیح کرنےوالوں کے ساتھ تسبیح کرتی رہتی ہے۔
(6965)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:بندہ جب”اَلْحَمْدُلِلّٰہ“کہتاہےتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اَجر وثواب عطا فرماتا ہے اگرچہ وہ خوبصورت ونوجوان بیوی کے ساتھ ہَمْبِسْتَری کے لئے بستر پر ہو۔
انگورکےہردانےپرذِکْرُاللہ:
(6966)… حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خَلِیْلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو جب انگور کا خوشہ پیش کیاجاتا تو آپ ایک ایک دانہ تناوُل فرماتے اور ہردانے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکرکرتے۔
بہترین اوربدترین مال:
(6967)…حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:’’آنکھ مال ہے،جان مال ہےاورانسان کا بہترین مال وہ ہے جو اُسے نفع دے اور وہ اِس سے بھرپور فائدہ اٹھائے جبکہ بدترین مال وہ ہےجو تجھے نہ ملے اس کا حساب تجھ پر ہومگر نفع کسی اور کے لئے۔‘‘
مزیدفرماتےہیں:بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنتین وجہ سے تم پرسبقت لےگئے:(۱)…فَقراُنہیں خوفزدہ